ملک بھر میں پیاز کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ - دارالحکومت دہلی میں قیمت فی کلو 80 روپے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

ملک بھر میں پیاز کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ - دارالحکومت دہلی میں قیمت فی کلو 80 روپے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہول سیل پیاز کی قیمت مہاراشٹرا کے لسل گاؤں میں فی کلو گرام57روپے ہوگئی جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا پیاز کا مارکٹ ہے جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں پیاز کی چلر فروخت کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پہلے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پیاز فی کلو گرام80روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ نیشنل ہار ٹیکلچر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤندیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لسل گاؤں میں پیاز کی ہول سیل قیمت جہاں55روپے تھی وہ آج بڑھ کر57روپے ہوگئی۔ تاہم حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں پیاز کی قیمت 66روپے اور ممبئی میں50چینائی اور کولکتہ میں52روپے فی کلو گرام ہے۔ حکومت کے کئی اقدامات کے باوجود باوچی خانہ کی اس اہم ضرورت کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ چند ہفتوں سے پیا زکی سربراہی میں کمی آرہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس سال خریف کے موسم میں فصل بھی کم ہوئی۔ بارش کی کمی میں بھی پیاز کی قیمت میں زبردست اضافہ کردیا ہے ۔ صارفین کو مرکزی ایجنسی کی جانب سے پیاز کی سربراہی کے باوجود کوئی راحت نہیں مل رہی ہے ۔ سبسیڈی قیمت پر مرکزی ایجنسی ایس ایف اے سی نے ابھی تک8ہزار ٹن پیاز فروخت کی ہے ۔ اس پیاز کو دودھ کے بوتھس سے فروخت کیاجارہا ہے ۔ یہاں پیاز 40روپے فی کلو گرام فروخٹ ہورہی ہے۔ دارالحکومت میں سبسیڈی والی پیاز کو280مقامات پر فروخت کیاجارہا ہے ۔ تاہم صارفین کو پ ھر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہ اہے ۔ مرکزی وزارت امور صارفین ریاستی حکومتوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ پیاز کی قیمتوں میں قابو پونے کے لئے کالا بازاری اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکٹ کو پیاز کی خاطر خواہ سربراہی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ اس وقت ملک میں ربیع کے لئے پیاز کے ذخائر میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں جہاں58لاکھ ٹن پیاز تھی اب14لاکھ ٹن ہوگئی ہے۔2014-15میں189لاکھ ٹن پیاز پیدا ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا جب کہ ایک سال پہلے اسی عرصہ کے دوران194لاکھ ٹن پیاز پیدا ہوئی تھی۔

Onion prices go through the roof, retail at Rs 80/kg in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں