داؤد ابراہیم مستقل طور پر پاکستان میں رہائش پذیر - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-23

داؤد ابراہیم مستقل طور پر پاکستان میں رہائش پذیر - راج ناتھ سنگھ

لکھنو
پی ٹی آئی
دہشت گردی کا منصوبہ ساز داؤد ابراہیم مستقل طور پر پاکستان میں مقیم ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ اندرون اسلامی جمہوریہ وقفہ وقفہ سے مقام قیام تبدیل کررہاہو۔ سنگھ نے ایک تقریب کے حاشیہ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ایسے افراد اکثر مقام رہائش بدلتے رہتے ہیں، تاہم وہ پڑوسی ملک میں ہی پناہگ زین ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ ریمارک میڈیا، انڈرورلڈ ڈان کی ایک حالیہ تصویر کی اشاعت کے بعد منظر عام پر آیا ۔ میڈیا نے تصویر کی اشاعت کے ساتھ یہ اطلاع بھی دی تھی کہ داؤد ابراہیم اپنے اہل و عیال کے ساتھ ملک کے بندرگاہی شہر اور سب سے بڑے تجارتی مرکز میں رہائش پذیر ہے ۔ تصویر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بغیر جانچ کے اس پر تبصرہ سے قاصر ہوں ۔ داؤد ابراہیم کے پاس مبینہ طور پر تین پاسپورٹس ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے پاس کئی کئی پاسپورٹس موجودہ رہتے ہیں اور میں اسے حقیقت سے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کرچکا ہوں ۔ یہ عین ممکن ہے جب کہ یہ کوئی نئی بات بھی نہیں ہے ۔ داؤد ابراہیم1993کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے تعلق سے پولیس کو مطلوب ہے ۔ اس حملہ میں257افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں اس کے خلاف کئی دیگر دہشت گردحملوں کی منصوبہ سازی اور رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے کئی کیسس درج ہیں ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان میں داؤدا براہیم کی9رہائش گاہیں ہیںجن میں ایک بلاول بھٹو زرداری کے مکان کے قریب ہے ۔ یہ مکان2سال قبل خریدا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں دواؤد ابراہیم کے پاس تین پارسپورٹس ہیں جن کے ذریعہ وہ ہمیشہ سفر کرتا رہتا ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان کو سراغ و بوت کی ایک فہرست پیش کرنے کے لئے تیار کررکھی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں داؤد ابراہیم کے9مکانات ہیں جہاں وہ نقل مکانی کرتا رہتا ہے ۔ داؤد نے جو نیا مکان خریدا ہے وہ کراچی کے کلفٹن علاقہ میں ضیاء الدین ہاسپٹل کے قریب شیریں جناح کا لونی میں واقع ہے ۔ یہ مکان ستمبر2013میں خریدا گیا تھا ۔ ہاسپٹل کے قریب اس مکان کو خریدنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ داؤد ابراہیم اکثر بیمار پڑتا رہتا ہے ۔ اس سے فوری علاج و معالجہ میں سہولت حاصل ہوگی ۔ یہ مکان سابق مقتول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کے مکان کے بالکل قریب ہے ۔ اس مکان کے علاوہ داؤد ابراہیم ، عبداللہ شاہ غازی درگاہ کے قریب معین پیلس کلفٹن (کراچی)6Aخیبر تنظیم، فیس5، ڈیفنس ہاؤزنگ ایریا کراچی اور بھوبھن ہل پر واقع مکانات میں وقفہ وقفہ سے رہائش پذیر رہتا ہے ۔ اس نے بے حساب املاک اکٹھا کررکھی ہے اور پاکستانی ایجنسیوں کے زیر تحفظ نقل و حرکت کرتا رہتا ہے ۔ اس کے نام پہلا پاسپورٹ راولپنڈی میں جاری ہواتھا جس کا نمبرG-866537ہے۔ دوسرا پاسپورٹ کراچی سے جاری ہوا جس کا نمبرC-267185کے علاوہ ایک اور پاسپورٹ ہے اور یہ بھی کراچی سے جاری ہوا ہے ۔

Dawood Ibrahim permanently living in Pakistan, says Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں