ایجنسیاں
آسام میں آئے سیلاب کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے ۔ سیلاب سے اب تک جہاں8لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں برہم پتر ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہونے سے تقریبا19اضلاع کے چھ لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کو ہوئی موسلا دھار بارش نے مصیبتوں میں مزید اضافہ کردیا۔ برہم پتر ندی اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے سبب19اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد فوج نے وہاں راحتی مہم کی شروعات کردی ہے ۔ بارش کی وجہ سے راحتی کام میں خلل پیدا ہورہا ہے ۔ آسام اسٹیٹ ڈیجا سٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ چیرانگ ضلع کے بجنی ریونیو سرکل سیکتر کے نمبر ایک کواڑی گاؤں میں ایک شخص کی جب کہ کوکرا جھار ضلع کے ڈوٹا ماراجسو سرکل میں دو دیگر افراد کی سیلاب کے سبب موت ہوگئی ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے کے ذریعہ جاری ریلیز کے مطابق لکھیم پور میں دو لوگوں کی اور بونگئی گاؤں، بکسا اور سونیت پور میں ایک ایک شخص کی موت سیلاب کے سبب ہوگئی ہے ۔ ریلیز کے مطابق سیلاب کے سبب نقل مکانی کرنے والے1۔23لاکھ لوگو ں نے انتظامیہ کے ذریعہ قائم177راحتی کیمپوں میں پناہ لی ہے ۔ محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق کازی رنگا نیشنل پارک کے اندر27غیر قانونی شکار مخالف کیمپوں میں سیلاب کا پانی آجانے سے پل اور برا پہر رینج میں پل ٹوٹ گئی ہے ۔ دوسری جانب نیپال سے متصل شمالی بہار کے زیادہ تر اضلع میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندیوں کی طغیانی میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے مغربی چمپارن ، سہرسہ اور مدھو بنی سمیت کئی اضلاع کے نشینی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لوگ اونچے مقامات پر فرار ہونے کے لئے مجبور ہیں ۔ مرکزی آبی کمیشن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گنگا، بوڑھی گنڈک ، باگمتی، کوسی اور مہا نندا سمیت کئی بڑی ندیوں کے پانی کی سطح میں ایک سے زاید مقامات پر مسلسل اضارہ ہورہا ہے۔ آئندہ24گھنٹے میں ان ندیوں کے پانی کی سطح میں زیادہ تر مقامات پر اضافہ کا امکان ہے ۔ پٹنہ میں گنگا ندی کے دیگھا گھاٹ ، گاندھی گھاٹ اور ہاتھیدہ میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے ایک انچ سے کم کے فاصلے سے بہہ رہی ہے ۔ پٹنہ کے دیگھا گھاٹ میں گنگا کی آبی سطح 49۔58ہے جبکہ خطرے کا نشان50۔45ہے وہیں گاندھی گھاٹ اور ہاتھیدہ میں یہ بالترتیب خطرے کے سرخ نشانات 48۔60اور41۔76کے مقام پر 48۔52اور41۔30کے معمولی فرق سے نیچے ہے۔ وہیں بھاگلپور کے کھلگاؤں میں یہ خطرے کے نشان سے اوپر ہے ۔ دوسری جانب سہر سہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نیپال کے نشیبی علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کوسی دریا کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کئی دیہات میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ آبی سطح میں اضافہ کی وجہ سے کوسی بیراج میں دو لاکھ چھ ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیراج کے56میں سے24دروازوں کو کھول دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوسی ندی کے 12پشتوں پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے جہاں محکمہ کے انجینئر مسلسل نظررکھ رہے ہیں اور وہاں سلامتی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ براج سے مشرقی کوسی نہر میں دس ہزار کیوسک اور مغربی کوسی نہر میں ڈھائی ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے ۔
دریں اثناء گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل ہو رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست کے بڑی اہم ندیوں کے طغیانی پر ہونے سے ارونا چل پردیش کے نامسائی اور لوہت اضلاع میں سیلاب کی صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے ۔ ایک سرکاری رپورٹ میں آج بتایا گیا کہ نووادی ہنگ اور اس کی معاون ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے نامسایہ ضلع کے نشیبی علاقوں خاص طور پر لیگانگ دائرے کے تحت آنے والے نیو سلاٹو، دھرمپور ، لیگانگ گوہین گاؤں ، درک مری ، رنجلی بل، راجا بل اور پھلو باری میں سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔
Extreme Floods hit north-east India states
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں