ایران کی غیر نیوکلیر سر گرمیوں پر بھی نگاہ رکھی جائے گی - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-22

ایران کی غیر نیوکلیر سر گرمیوں پر بھی نگاہ رکھی جائے گی - اوباما

ایڈ گر ٹاؤن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما نے تہران کے ساتھ نیو کلیر معاہدہ کی منظوری کی صورت میں بھی ڈیمو کریٹک قانون سازوؤں سے یہ وعدہ کیا کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ بنائے رکھے گا ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ فوجی کاروائی کی راہیں کھلی رکھی جائیں گی ۔ اوباما نے نیویارک ڈیمو کریٹک نمائندہ جیرالڈنیڈ کو ایک مراسلہ تحریر کیا کہ اگر ایران نیو کلیر ہتھیار تیار کرنے کی جانب تیز قدم اٹھائے تو امریکہ اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ جس میں جنگی کاروائی بھی شامل ہے ۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کی غیر نیو کلیر سر گرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی اور پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں لبنان کے حزب اللہ گروپ کی تائید و حمایت اور یمن کو عدم استحکام سے دو چار کرنے سے متعلق کوششیں بھی شامل ہیں ۔ اوباما نے یہ مراسلہ19اگست کو مارتھا کے وائن یارڈ روانہ کیا جہاں میسو چسٹس کے ساحلی علاقہ کے جزیرہ میں وہ دو ہفتہ کی تعطیلات منارہے ہیں ۔ اگرچہ صدر اوباما عوام کے درمیان نہیں آرہے ہیں تاہم تعطیلات کے دوران انہوں نے ڈیمو کریٹک مقامی قانون سازوں کے ساتھ شخصی طور پر ربط قائم رکھا ہے ۔ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر پابندی سے متعلق معاہدہ پر مبنی ایک قرار داد پر کانگریس میں آئندہ ماہ ووٹنگ ہوگی۔ صدر قرار داد کی منظوری کی صورت میں اسے ویٹو کریں گے ۔ اس معاہدہ کے تحت ایران کو امریکہ کی جانب سے اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی ۔ اس کے باوجود ڈیمو کریٹک قانون سازوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پارٹی میں اس کی مخالفت اکثریت کی جانب سے ہوگی ۔ میڈلرکے نام اپنے مراسلہ میں اوباما نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ، اسرائیل کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ امریکہ کے لئے اسرائیل کی سیکوریٹی کو یقینی بنانا لازمی اور واجبی ہے ۔ اسرائیل کی میزائل ڈیفنس فنڈنگ کے علاوہ دیگر فوجی کارروائیوں سے متعلق شعبوں میں بھی اسرائیل کے ساتھ تعاون کا سلسلہ کبھی ختم نہ ہوگا۔ نیویارک ٹائمز نے نیڈ لر کو اوباما کے مراسلہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

Obama promises to keep military options open in Iran nuclear deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں