شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کو جنگ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-22

شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کو جنگ کا انتباہ

پیانگ یانگ
پی ٹی آئی
شمالی کوریا ئی قائد جانگ ان نے سرحد پر تعینات فوجیوں کو نیم جنگی صورتحال کا انتباہ دیتے ہوئے انہیں جنگ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس سے قبل جنوبی کوریا نے حریف ملک پر آرٹیلری حملے کئے تھے ۔ جنوبی کوریا نے اس کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے ہماری افواج کو آرٹیلری سے نشانہ بنایا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کوریا دو حصوں میں تقسیم ہوگیاجس کے بعد سے شمالی کوریا اکثر ایسے دعوے کرتا رہتا ہے اور اسی بہانے اس نے جنوبی کوریا سے متصل اپنی سرحد پر لاتعدادفوجیوں کے علاوہ جنگی سازو سامان تعینات کردئیے ۔ تاہم شمالی کوریا کے تازہ اعلان سے جھڑپ کے اشارے ملتے ہیں جب کہ جنوبی کوریا نے پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کرنے کا عہد کرلیا ہے ۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض الزام قرار دیا۔

North Korea issues military threat as tensions with South Korea rise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں