حیدرآباد - نان جوڈیشل اسٹامپ پیپرس کی پوسٹ آفس پر فروختگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

حیدرآباد - نان جوڈیشل اسٹامپ پیپرس کی پوسٹ آفس پر فروختگی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
امسال یکم ستمبر سے ڈاک گھروں پر نان جوڈیشل اسٹاپس پیپرس کی فروخت کے لئے کمشنر آف اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ احمد ندیم اور چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پی وی ایس ریڈی کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی بھی موجود تھے جو ریوینیو، اسٹامپس اور رجسٹریشن کا قلمدان بھی اپ نے پاس رکھتے ہیں ۔ سکریٹریٹ میں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ابتداء میں یہ سہولت ریاست کے جملہ ڈاک گھروں میں سے859کمپیوٹرائزڈ ڈاک گھروں پر دستیاب رہے گی جن میں حیدرآباد کے36ہیڈ پوسٹ آفسس بھی شامل ہیں ۔ اس سے نیم شہری اور دیہی علاقوں میں مقیم لوگوں کی ضروریات کی تکمیل ہوگی۔ ڈاک گھروں اور محکمہ رجسٹریشن اور اسٹامپسکے درمیان رئیل تائم پیغامات کے تبادلہ اور الیکٹرانک اکاؤننگ کو کار کردبنانے کے لئے اس ماہ ایک سافٹ ویئر سالوشین بھی تیار کیاجائے گا ۔ محکمہ ڈاک کے پاس10روپے ،20روپے،50روپے،اور100روپے کے پانچ کرو ڑ مالیتی تان جوڈیشل اسٹامپ پیپرس کا اسٹاک ہوگا ۔ عوام ان ڈاک گھروں سے حقیقی قیمت ادا کرتے ہوئے ان اسٹامپس پیپرس کی خریدی کرسکتے ہیں۔( کوئی اضافی چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے جیسا کہ فی الحال ایجنٹس وصول کرتے ہیں) ڈپٹی چیف منسٹر نے اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی عصری ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ یہ ویب سائٹس محکمہ کی مختلف خدمات اور معلومات فراہم کرتی ہے ، جس میں ڈاکیو منٹ رائننگ، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن چارجس کی تفصیلات اور دستاویزات کی رجسٹریشن کے لئے مقررہ مدت کی تفصیل شامل ہے جس سے عوام کو مقررہ وقت پر رجسٹریشن آفس جانے کی سہولت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملازم پیشہ لوگوں کی سہولت کے لئے رجسٹریشن دفاتر صبح 8بجے تا رات9بجے دو شفٹوں میں کام کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ای رجسٹریشن وغیرہ جیسی مزید سہولتیں دستیاب ہوں گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اعتماد کااظہار کیا کہ اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ گزشتہ سال2,520کروڑ کی آمدنی کے بر خلاف اس سال3700کروڑ روپے کا نشانہ حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی سال2015-16کے ان چار مہینوں میں اسٹامپس اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی آمدنی میں98فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

Non-judicial stamp papers at post offices in TS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں