حیدرآباد - ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی میں جمعرات کو کاریں نہیں چلائی گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

حیدرآباد - ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی میں جمعرات کو کاریں نہیں چلائی گئیں

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی میں آج کاریں نہیں چلائی گئیں کیوں کہ آئی ٹی ٹی علاقہ میں ہر جمعرات کو کار نہیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا کیوںکہ کاروں کی وجہ سے یہ علاقہ گنجنگ ہوگیا اور صوتی آلودگی پیدا ہورہی تھی ۔ انفارمیشن ٹکنالوجی سے وابستہ ہر شخص بس سے یا سائیکل سے اپنے دفتر پہنچا ۔ اس علاقہ میں کمپیوٹر سے مربوط بڑے اور متوسط کمپنیاں وابستہ ہیں ۔ کئی ملازمین اور والینٹیرس کے ہاتھ میں پلے کارڈس تھے جس پر شکریہ آپ نے بس سے سفر کیا ۔ میں ہر جمعرات کو کار نہیں چلاؤں گا ۔ کا بیان درج تھا ۔ کاروں سے پاک جمعرات کا اہتمام کرنے والوں میں حیدرآباد، سافٹ ویر ایکسپورٹ اسوسی ایشن ، تلنگانہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ، تلنگانہ اسٹیٹ انڈسریل انفراسٹرکچر کارپوریشن ، سائبر آباد سیکوریٹی کونسل اور دوسری کئی تنظیموں نے حصہ لیا۔ بعض صنعتیں ایسی بھی ہے جن سے ملازمین کی تعداد3۔5لاکھ ہے اور غیر راست70ہزار ملازمین بھی مربوط ہے۔41فیصدافرادخوداپنی گاڑیوں سے آتے ہیں اور59 فیصد بسیں آٹو رکشا اور سائیکلوں سے دفتر پہنچتے ہیں ۔ اس طرح40ہزار ملازمین کار کا استعمال کرتے ہیں۔1لاکھ10ہزار ملازمین ہائی ٹیک سٹی اور گچی باؤلی میں موٹر سائیکل کے ذریعہ اپنے دفاتر کو پہنچتے ہیں ۔ ہر جمعرات کو کار اور موٹر سیکل نہ چلانے کا مقصد10تا15ہزار گاڑیوں کو کم کرنا ہے۔ رمیش لوگاناتھن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ آج پہلا تجربہ انتہائی حوصلہ افزا رہا ۔ آر ٹی سی نے آج70بسیں زائد چلائی۔ اگلی بار نشانہ یہ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کاروں کا کم استعمال کریں اور متبادل طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں