چیف منسٹر بہار کا مکتوب - سوشل میڈیا پر سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-07

چیف منسٹر بہار کا مکتوب - سوشل میڈیا پر سرفہرست

پٹنہ
یو این آئی
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی پریورتن ریلی کے دوران ڈی این اے والا تبصرہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کے سلسلے میں بہارکے چیف منسٹر نتیش کمار ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا میں موضوع بحث بن گئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے ڈی این اے والے تبصرہ کے جواب میں چیف منسٹر کا خط کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ کل صبح10بج کر15منٹ پر خط جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی یہ مائکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ بیش ٹیگ این کے (نتیش کمار) لیٹرٹو مودی کل دیر شام تک ہزاروں ٹویٹ کے ساتھ پہلے مقام پر رہا ۔ اس کے علاوہ فیس بک پر نتیش کمار کا خط پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد سے ہی یوزرس کے تبصرے آنے شروعہوگئے۔ نتیش کے اس خط پر ہندوستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے سوشل میڈیا کے ہزاروں یوزرس نے جم کو ٹویٹ کیا ۔ بیشتر لوگوں نے اس خط کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار کو ہدف تنقید بنایا۔ تاہم کچھ لوگوں نے چیف منسٹر کے خط کو بہار کی عزت اور اس کے وقار سے بھی جوڑا۔

Bihar CM Nitish Kumar writes open letter to Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں