46 شمسی توانائی شہروں کے قیام کا ماسٹر پلان تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

46 شمسی توانائی شہروں کے قیام کا ماسٹر پلان تیار

نئی دہلی
یو این آئی
ملک میں شمسی توانائی کوفروغدینے کی حکومت کی پہل کے تحت50شہروں کی شمستی توانائی، شہر کے طور پر فروغ دینے کے لئے نشاندہی کی گئی ہے جن میں نئی دہلی ، بھوپال، گواہاٹی ، گاندھی نگر دہرہ دون، آگرہ بھونیشور ، چندی گڑھ سمیت46شہروں کا ماسٹرپلان تیار کرلیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کی60شہروں کو شمسی توانائی شہر کے طور پر فروغ دینے کی تجویز تھی جن میں سے پچاس شہروں کی شناخت کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ان میں سے46شہروں کا ماسٹر پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔ ان شہروں کا ماسٹرپلان کس طرح کا ہوگا اس کے لئے توانائی اور قابل تجدید توانائی سے متعلق وزارت نے جون2009میں26مشیروں کا ایک پینل بنایا تھا۔ منصوبہ میں ہر ریاست سے کم ازکم ایک شہر اور زیادہ سے پانچ شہروں کو شامل کئے جانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ان شہروں کو توانائی اور قابل تجدید توانائی وزارت مالی مدد فراہم کرے گی ۔ اس زمرے میں پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ کی آبادی والے شہروں کو شامل کیاجائے گا ۔ حالانکہ خصوصی درجہ والی ریاستوں کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ریاستو ں کے معاملے میں ضوابط میں کچھ نرمی برتی جاسکتی ہے ۔ اس منصوبہ میں شامل کئے جانے والے شہر کو ماسٹر پلان بنانے کے لئے پچاس لاکھ روپے دینے کا التزام ہے ۔

Master Plan for 46 Solar Cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں