پی ٹی آئی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاسٹلس میں مقیم طالبات کے لئے نئے قواعد کے تحت رات دیر گئے احاطہ ہاسٹلس سے باہر رہنے کے لئے تحریری طور پر اجازت کا لزوم عائد کردیا گیا ہے جس پر طلبہ کے ایک گروپ نے اسے صنفی اور جانبدارانہ اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے اعتراض کیا تاہم یونیورسٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طلبہ کے بہتر مفاد میں ہے اور اگر حقیقی ضرورت پیش ہوتو ہاسٹل کا انتظامیہ دیر گئے باہر جانے کی اجازت دے گا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا کہ طالبات کے ہال کی مقیم لڑکیوں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ انہیں اب رات دیر گئے باہر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی چنانچہ انہیں اپنے ہی بہتر مفاد میں ان اصولوں کی پابندی کرنا ہوگا۔ نوٹس کے مطابق رات8بجے کے معمول کے اوقات سے دو گھنٹے زائد رات دس بجے تک ہر ماہ دو مرتبہ باہر رہنے کی اجازت ہے تاہم اب انہیں مقررہ وقت سے زائد ہاسپٹل سے باہر رہنے کے لئے اپنے قریبی سرپرستوں سے تحریری اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔ ایک طالبہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹلس کے قواعد صنفی امتیاز پر مبنی ہیں کیونکہ لڑکوں کے لئے کرفیو کے کوئی اوقات نہیں ہیں۔ اگر تحفظ و سلامتی طالبات کے لئے سخت قواعد کا باعث ہے تو لڑکوں کی سلامتی کے لئے کیا اقدام کئے گئے ؟
Jamia's new 'no late nights' diktat for girls termed 'sexist'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں