جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے ہندوستان کا شدید احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-17

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے ہندوستان کا شدید احتجاج

نئی دہلی، ابو ظہبی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور خطہ قبضہ پر سویلین آبادی کو منظم انداز میں نشانہ بنائے جانے پر پر زور احتجاج اور برہمی کاا ظہار کیا۔ اس دوران دودنوں میں پاکستانی شل باری میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ عبدالباسط سے واضح طور پر کہا گیا کہ حکومت پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت اقدامات کرنے چاہئے کہ پاکستانی فوج بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر امن و سکون متاثر نہ کرے۔ وزارتخارجہ کے ترجمان وکاس وروپ نے ابو ظہبی میں بتایا کہ وزارت خارجہ نے سکریٹری مشرق انیل وادھوانے پاکستانی ہائی کمشنر کو وزارت میں طلب کرتے ہوئے احتجاج کیا اور 8 اگست کے بعد سے بالخصوص کل اور آج کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا اور پر زور احتجاج کیا۔ تاہم عبدالباسط نے ہندوستان پر ہی جولائی اور اگست میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی70مرتبہ خلاف ورزیاں کرنے کا الزام لگایا اور اس بات کا پتہ لگانے کے لئے ایک موثر میکانزم کی ضرورت پر زوردیا کہ بلا اشتعال فائرنگ کون کررہا ہے ؟ دفاعی ترجمان لفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ پونچھ اور بالا کوٹ سیکٹرس مین آج صبح پاکستانی سپاہیوں نے سرحدی چوکیوں اور رہائشی علاقوں پر زبردست فائرنگ اور گولہ باری کی۔ ایک خاتون جن کی شناخت بالا کوٹ سیکٹر کے بہروٹ موضع کی متوطن نصرت بی کی حیثیت سے کی گئی، گولا باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ82ایم ایم مارٹر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کل رات بالا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ مانکوٹ ، سوجیان اور منڈی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہی خط قبضہ کے قریب بستیوں پر کی گئی فارئرنگ میں ایک سرپنچ کے بشمول پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مانکوٹ اور بالکوٹ سیکٹر میں جم کر گولہ باری ہورہی ہے ۔ پولیس نے عوام سے گھروں میں بند رہنے کے لئے کہا ہے ۔ تاکہ جانی نقصانات سے بچا جاسکے ۔ پاکستانی سپاہیوں نے14اگست کو منڈی، حمیر پور اور سوجیان سیکٹرس میں خطہ قبضہ پر سرحدی چوکیوں اور شہری علاقوں پر60اور82ایم ایم مارٹر شل اتارے تھے۔13اگست کو بھی پاکستانی سپاہیوں نے ہلکے اور خود کار اسلحہ سے بیمرگلی میں زبردست فائرنگ کی جس میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔

Ceasefire Violations: Pakistan Envoy Summoned, India Lodges Protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں