وزیر اعظم کی یقین دہانی - ہندوستانی مارکٹ میں مستحکم کاروباری آغاز کے بعد بھاری اتار چڑھاؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

وزیر اعظم کی یقین دہانی - ہندوستانی مارکٹ میں مستحکم کاروباری آغاز کے بعد بھاری اتار چڑھاؤ

ممبئی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مزید ضروری اقدامات کی ہدایت اور ایشیائی بازاروں میں واپس آنے والی تیزی سے خوش سرمایہ کاروں کی دمدار خرید کی مدد سے کل کی بھاری گراوٹ سے ابرتے ہوئے آج شروعاتی کاروبار میں ممبئی کا حساس اشاریہ373نشانات اور نفٹی112نشانات پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز کی زبردست گراوٹ پر آج ہوئی خرید سے مدد پاکر بی ایس ای کا30حصص والا حساس اشاریہ373.39نشانات یعنی1.45فیصد کی چھلانگ لگا کر26ہزار نشانات کی سطح کو پار کرتے ہوئے26114.95نشانات اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی112.40پوائنٹ یعنی1.44پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ7900پوائنٹ کی سطح سے اوپر 7921.40پوائنٹ پر کھلا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل شیئر بازار اور روپے کی بھاری گراوٹ کے جائزہ کے بعد معیشت کو مضبوط کرنے کی خاطر مزید ضروری اقدام کرنے ہدایت دی تھی جس سے سرمایہ کاروں کے حوصلہ میں اجافہ ہوا ۔ ساتھ ہی ابتدائی کاروبار میں چین کے شنگھائی کمپوزٹ کے کل کے آٹھ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ سے باہر آکر4.33فیصد تک آنے اور جاپان کے نکی کی0.05فیصد، ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ کی1.18فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں1.58فیصد کی تیزی سے بھی گھریلو بازار کے تئیں سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا موقف مضبوط ہوا ۔ قبل ازیں جنوری2009کے بعد پیر کو بد ترین فروختگی کے بعد آج ہندوستانی منڈی میں مستحکم طور پر کاروبار شروع ہوا لیکن جلد ہی مارکیٹ بھاری اتار چڑھاؤ کی گرفت میں آگیا ۔ دوپہر کے کاروبار کے دوران سنسیکس قریب 450پوائنٹس ٹوٹ گیا ۔ اس سے پہلے کاروبار کے آغاز میں سینسیکس اور نفٹی میں کل کے مقابلے اچھی بہتری دیکھی گئی ۔ جہاں سینسیکس میں300پوائنٹس وہیں نفٹی میں100پوائنٹس کا اضافہ دیکھ اگیا ۔ ڈال رکے مقابلے روپیہ بھی پہلے سدھرا لیکن بعد میں اس میں بھی کمزوری آگئی۔ آج چین کے شنگھائی کمپوزٹ چھ فیصد کی کمی کے ساتھ کھلا۔ امریکی اسٹاک مارکٹ بھی کل چار سال کی سب سے بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی ۔ اس سے پہلے سنگا پور ایکسچینج میں نفٹی فیوچر ٹریڈنگ بھی بھارتی اسٹاک مارکیٹمیں دو فیصد کے اچھال کے ساتھ شروع ہوئی۔ پیر کو 5.49فیصد کی کمی کے ساتھ625,1پوائنٹس کا نقصان سنسیکس کے لئے ایک دن میں سب سے بڑا نقصان تھا۔ پیر کو سنسیکس 624.51,1پوائنٹس کی کمی کے ساتھ741.56,25پر اور نفٹی490.95پوائنٹس کی کمی کے ساتھ809.00,7پر بند ہوا تھا ۔ روپے میں بھی پیر کو بھاری گراوٹ درج کی گئی اور یہ فی ڈالر66.74کے گزشتہ دو سال کے کم سطح پر پہنچ گیا۔
ممبئی
یو این آئی
چین کے حصص کے بازار میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی بدستور جاری رہا جب کہ ایشیا کے دوسرے بازاروں میں گزشتہ روز عالمی بازار حصص میں آنے والی گراوٹ کے بعد اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ چین کا بازار حصص شنگھائی کمپوزٹ میں منگل کو مزید3.2فیصد کی گراوٹ ہوئی جب کہ پیر کو یہ بازار ڈرامائی طور پر8.5فیصد گر گیا تھا ۔ گزشتہ روز یورپ اور امریکہ کے اسٹاکس میں بھی شدید مندی دیکھ یگئی ۔ عالمی طور پر اس مندی کی وجہ چینی معیشت کی ترقی کی رفتار میں سست روی کا خوف تھا کہ اس کی وجہ سے عالمی معیشت میں گراوٹ آجائے گی ۔ صارفین ا س بات سے خوفزدہ ہیں کہ جو کمپنیاں چین پر زیادہ منحصر ہیں ۔ وہ اس رجھان سے متاثر ہوں گی کیونکہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور سامان تجارت اور تجارتی خدمات برآمد کرنے میں بھی دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین کے مرکزی بینک نے ملک کی کرنسی، یو ان کی قدر میں دو ہفتے قبل کمی کی تھی جس سے ان خدشات کو تقویت ملی کہ ملکی معیشت میں آنے والی سست روی انداز ے سے کہیں زیادہ ہے ۔ پاکستان میں روپے کی قدر بھی ڈالر کے مقابلے میں مستقل گر رہی ہے اور منگل کو انٹر بینک میں ڈالر104روپے 30پیسے فروخت کیاجارہا ہے ۔ ادھر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈکس میں2.6فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جب کہ آسٹریلیا کے ایس اینڈ پی اے ایس ایکس200میں22فیصد کا اور جاپان کے نیکائی255انڈکس مین0.7فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ خیال رہے کہ یہ اضافہ یورپ اور امریکہ میں مندی کے باوجود ہوا ہے ۔ غیر مستحکم ٹریڈنگ میں وال سٹریٹ کے ڈاوجونس میں چھ فیصد کی کمی آئی تھی لیکن بعد میں یہ3.6فیصد پر بند ہوا ۔ اس سے قبل لندن کا فٹسی100انڈکس4.6فیصد کی مندی پر بند ہوا جب کہ فرانس اور جرمنی کے بازار حصص میں بالترتیب5.5اور4.96فیصد کی مندی دیکھی گئی ۔ ہندوستان کا بازارحصص بھی اس سے متاثرنظر آیا اور اس میں تقریبا6فیصد کی کمی دیکھی گئی جو کہ گزشتہ سات سال میں سب سے بڑی گراوٹ ہے ۔

Indian Markets Remain Volatile as Prime Minister Modi Vows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں