مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار پیش - مسلم آبادی شرح میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

مردم شماری 2011 کے اعداد و شمار پیش - مسلم آبادی شرح میں اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں2001ء اور2011ء کے درمیان ایک دہے میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی شرح24.6فیصد رہی جس کے ساتھ ہی ان کی آبادی17.22کروڑ ہوگئی جب کہ ہندوؤں کی آبادی میں اضافہ کی شرح16.8فیصد رہی جس کے ساتھ ہی اس مدت کے دوران ان کی جملہ96.63کروڑ ہوگئی۔2001ء تا2011ء کے درمیان ایک دہے میں آبادی میں اضافہ کی مجموعی شرح17.7فیصد رہی ۔ اس مدت کے دوران مختلف مذہبی فرقوں کی آبادی بڑھنے کی شرح اس طرح رہی ۔ ہندو16.8فیصد، مسلمان24.6فیصد، عیسائی15.5فیصد، سکھ0.4فیصد، بدھسٹ6.1فیصد اورجین5.4فیصد۔ مذہبی طبقات کی آبادی کے بارے میں مردم شماری کی یہ تفصیلات آج جاری کی گئیں ۔ رجسٹرار جنرل اینڈ سینس کمشنر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق2011ء میں ملک کی جملہ آبادی121.09کروڑ تھی۔جملہ آبادی121.09کروڑ میں ہندو96.63کروڑ (79.8فیصد)مسلمان17.22کروڑ(14.2فیصد) عیسائی2.8کروڑ(2.3فیصد)سکھ2.08کروڑ(1.7فیصد) بدھسٹ0.84کروڑ(0.7فیصد) جین0.45کروڑ(0.4فیصد) اور دیگر مذہب و گروپس0.79کروڑ(0.2فیصد) ہیں۔ جملہ آبادی میں مسلم آبادی کے تناسب سے2011ء میں0.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جملہ آبادی میں ہندو آبادی کے تناسب میں0.7فیصد کی گراوٹ آئی ۔ سکھوں کی آبادی کے تناسب میں0.2فیصد اور بدھسٹوں کی آبادی کے تناسب میں0.فیصد کی کمی ہوئی۔عیسائیوں اور جین فرقہ کی آبادی کے تناسب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان کی جملہ آبادی102کروڑ تھی جس میں ہندو آبادی82.75کروڑ(80.45فیصد) اور مسلم آبادی13.8کروڑ(13.4فیصد) تھی۔ 2011ء کی مردم شماری کے مذہب سے متعلق اعداد و شمار کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت جاری کی گئی جب عنقریب بہار میں اسمبلی انتخابات ہونیو الے ہیں ۔ اس رپورٹ کے اجرا کے وقت پر بعض گوشوں کی جانب سے تنقیدیں کی جارہی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلی مرتبہ ہندوؤں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

Muslim population grows marginally faster: Census 2011 data

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں