پی ٹی آئی
پاکستانی فوج کے سربراہ نے آج دعویٰ کیا کہ خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ہندوستان کی سرپرستی والی دہشت گردی کے درمیان ربط و تعلق پایاجاتا ہے ۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں8پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔ جنرل راحیل شریف نے یہ تبصرہ رینجرس کے ہیڈ کوارٹرس کے دورہ کے موقع پر کیا یہاں انہیں خط قبضہ کی تازہ صورتحال سے واقف کروایا جائے گا۔ فوجی سربراہ نے ہندوستان پر جنگ بندی کی اندھا دھند خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا کہ ہندوستان، پاکستان کی شہری آبادی پر دہشت گردی کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہندوستان کی فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ۔ انتہائی غیر اخلاقی ، غیر پیشہ وارانہ ، غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ حرکت ہے ۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی کہ ہندوستانی سپاہیوں کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت8پاکستانی ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر 47افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں24خواتین اور11بچے شامل ہیں۔ قبل ازیں آج پاکستان کے معتمد خارجہ عزیز احمد چودھری نے ہندوستانی ہائی کمشنر راگھون کو طلب کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج درج کروایا۔
India-backed terror linked to LoC firing: Gen Raheel
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں