ہندو دہشت گردی اصطلاح کی ایجاد یو پی اے کی غلطی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

ہندو دہشت گردی اصطلاح کی ایجاد یو پی اے کی غلطی - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج پچھلی یوپی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی پر اس کی پالیسیوں نے اس موضوع پر ملک کے موقف کو کمزور کردیا ہے ۔ گرداسپور حملہ پر لوک سبھا میں ایک بیان دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے موضوع پر پارلیمنٹ اور ملک کو متضاد بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ سنگھ نے کہا کہ2013میں یو پی اے حکومت نے ہندو دہشت گردی کی اصطلاح ایجاد کرکے اس موضوع سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی تھی ، یہاں تک کہ پاکستان نے بھی اس پر خوشی جتائی تھی ۔ اصطلاح ہندو دہشت گردی، کی ایجاد پر انہوں نے یو پی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اے حکومت نے اس اصطلاح کو ایجاد کرکے دہشت گردی کے خلاف ملک کے موقف کو کمزور کردیا ہے اور ملک کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جانچ کے بجائے دہشت گرد واقعات پر مرکوز ہوکر رہ گئی ۔ کل گرداسپور حملہ کے موضوع پر ان کی تقریر کے بعد راجیہ سبھا میں ہنگامہ ہوا تھا جس کے بعد آج اپنے دفاع میں انہوں نے یہ بات کہی۔ اپنے اس بیان کے بعد کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے شرم الشیخ معاملہ ہوانا میں ہونیو الی غیر جانبدار ممالک( نام) کانفرنس اور1962کی ہند میں چین جنگ کا بھی حوالہ دیااور کہا کہ یہ سب کانگریس کی ناکامیاں ہیں ۔ راجیہ سبھا میں کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی جانب سے اپنے پارٹی ارکان سے اپیل کرنے کے بعد کانگریسی ارکان اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے ایوان میں واپس ہوگئے اور انہوں نے سنگھ کا بیان غور سے سنا۔ لیکن جیسے ہی راج ناتھ سنگھ نے اپنا بیان ختم کیا اور پھر ایک مرتبہ ہنگامہ اور احتجاج شروع کردیا۔ اس پر سنگھ نے کانگریس کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی سے لاحق ہے اس لئے اس پر ایوان اور ملک کے متضاد بیانات نہیں آنے چاہئیں ۔ ایک جانب ہمارے فوجی جوان اپنی قیمتی جانیں قربان کررہے ہیں اور دوسری جانب اس موضوع پر یہ شور و پکار ہورہا ہے ۔ اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔ ا پوزیشن کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور وزیر اعظم اس چیلنج سے نمٹنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ بعد میں ہنگاموں کے بعد سیشن کو دو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
آج راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد کانگریس کی جانب سے ہندو دہشت گردی کی اصطلاح کی ایجاد نے اس معاملہ میں ملک کے موقف کو کمزور کردیا ہے ، کانگریس نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہشت گردی کے معاملہ پر سیاست کرہی ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملہ میں پورا ملک ایک ہے لیکن بی جے پی راجیہ سبھا میں اس طرح کے سیاسی بیانات دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کرہی ہے ۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست کررہی ہے اور ان کی پارٹی اس کو کبھی برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے راجیہ سبھا اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ سنگھ کے ان بیانات کو حذف کردیں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ چونکہ یہ بیانات اسپیکر کے سامنے دیے گئے ہیں اور ایک موضوع پر جاری بحث کی حمایت میں نکات فراہم کرنے کے لئے دئے گئے ہیں اس لحاظ سے انہیں حذف نہیں کیاجاسکتا ۔ ٹی ایم سی رکن سوگا تا رائے نے بھی کھڑگے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ جب ایوان نے گرداسپور مسئلہ پر وزیر دفاع کا بیان خاموشی سے سنا تو وہ اس طرح کی بھڑکیلی تقریر کرنے کیوں لگ گئے۔ سنگھ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ چین نے کیا کیا، اس کا ذکر کرنے سے اب کیا فائدہ ، یہ سب پچھلی حکومتوں کو بدنام کرنے کے لئے ہے ۔ وہ اس طرح کی سیاسی بیان بازی کو برداشت نہیں کریں گے ۔


'Hindu terrorists' coined by previous UPA government weakened India's stand on terrorism: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں