آسام کے 14 اضلاع ہنوز سیلاب سے محصور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-25

آسام کے 14 اضلاع ہنوز سیلاب سے محصور

گوہاٹی
یو این آئی
آسام میں بارش رک جانے سے سیلاب کا پانی اترنے لگا ہے تاہم اس سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر14 ہوگئی۔ چیف منسٹر ترون گوگوئی جنہوں نے آج سیلاب سے شدید متاثر علاقہ کا فضائی سروے کیا کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تعداد19سے کم ہوکر14ہوگئی ہے ۔ اس دوران رات میں بارش کے باعث ہلاک ہونے والے ایک شخص کی نعش برآمد ہونے سے مہلوکین کی تعداد14ہوگئی ۔ چیف منسٹر گوگوئی نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا8۔46لاکھ افراد کو حکومت کی جانب سے قائم کردہ296ریلیف کیمپس میں رکھا گیا ہے ۔ مغربی آسام کے ضلع دھوبری کا بلا سیپارہ سب ڈیویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں گزشتہ دنوں میں معمول سے 20فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جو سیلاب کا باعث بنا ہے۔ چونکہ اتوار سے بارش میں کمی ہوئی ہے ، سیلاب کی صورتحال اب مستحکم ہے۔ گوگئی نے کہا کہ ان لمحات میں حکومت سے اولین ترجیح متاثرین کو تکلیف پہنچانا ہے اور اس مقصد کے لئے ریاست کے پاس کافی مقدار میں فنڈ ز موجود ہیں ۔ سیلاب ختم ہونے کے بعد اصل کام ریاست میں بڑے پیمانہ پر مرمت و درستگی کا ہے ۔ اس کے لئے ہمیں مرکزی حکومت سے فنڈز کی ضرورت ہے اور اسے منظور کرنے یا جاری کرنے مرکزی حکومت ابھی تک آگے نہیں آئی ہے ، ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈز کو جسے14ویں پلاننگ کمیشن کے تحت جاری کیا گیا ہے ، اسے فوری طور پر جاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال سیلا ب سے ہوئی تباہ کاروں کی مرمت و درستگی کے لئے387کروڑ روپے منظور کئے تھے جو ہنوز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر آسام نے کہا کہ ریاستی حکومت عبوری طور پر500کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ کرے گی ۔ اسی دوران ریاست بہار کی مختلف دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ کے ساتھ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ریاست کے مختلف دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے ریاست کے تمام پشتوں پر سخت چوکسی رکھنے اور پشتے میں کہیں بھی شگاف پیدا ہونے پر فوری طور پر انسدادی کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق تیاری رکھتے ہوئے متاثرین کے درمیان امدادی کام کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس کے بعد محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری دیپک کمار سنگھ نے کہا کہ ریاست کے تمام پشتے محفوظ ہیں اور پانی کے وسائل کے شعبہ کے انجینئروں کی طرف سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔

Assam: 14 districts severely affected by floods

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں