داعش کو ختم کرنے امریکہ کی مدد برطانیہ کرے گا - کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-20

داعش کو ختم کرنے امریکہ کی مدد برطانیہ کرے گا - کیمرون

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ داعش کو ختم کرنے میں امریکہ کی مزید مدد کا عزم کرچکا ہے ۔ کیمرون نے این سی ٹی وی امریکہ کو بتایا کہ میں برطانیہ کے لئے مزید بہت کچھ کرناچاہتا ہوں اور ہمیشہ اپنی پارلیمنٹ کو اپ نے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں ۔ فی الھال اس بارے میں مباحث ہورہے ہیں جن میں برطانیہ کی اپوزیشن پارٹیاں بھی شامل ہیں۔ اس سے ہٹ کر مزید ہم کیا کرسکتے ہیں لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں ، کہ ہم آپ کے ساتھ عزم کرچکے ہیں ۔ کہ دونوں ملکوں کو تہس نہس کردیاجائے ۔ ارکان پارلیمنٹ شام میں دو سال قبل فوجی کارروائی کی تجویز کے خلاف ووٹ دیا تھا ۔ تاہم ایسے توقعات بڑھ رہے ہیں نئے ووٹ سے حملے کئے جاسکتے ہیں ۔ دن میں رائل ایر فورس( آر اے ایف) کے ساتھ شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ کیمرون کا تازہ ترین انٹر ویو جو امریکی ٹی وی کو دیا گیا جس میں مزید یہ اشارہ ملے ہیں ، برطانوی پارلیمنٹ میں اس کے لئے بہت جلد ووٹ حاصل کرنے کی توقع ہے ۔ وہ کل تقریر کرنے والے ہیں تاکہ نوجوان برطانوی شہریوں کو داعش کے جنگجوؤں میں شامل ہونے کے خلاف خبر دار کیاجاسکے جس سے کچھ حد تک کمی آئے گی۔ کیمرون کے بارے میں یہ توقع ہے کہ وہ برطانوی حکومت کے مستقبل کے لئے ایک خاکہ تیار کریں گے تاکہ انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں