بہار اسمبلی انتخابات - جے ڈی یو - آر جے ڈی کانگریس اور این سی پی کی مشترکہ مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-20

بہار اسمبلی انتخابات - جے ڈی یو - آر جے ڈی کانگریس اور این سی پی کی مشترکہ مہم

پٹنہ
آئی اے این ایس
بہا رکے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے سے مقابلہ آرائی کے لئے جنتا دل یونائیٹیڈ ، راشٹریہ جنتادل ، کانگریس اور نیشنل کانگریس پارٹی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ باہمی اشتراک کے ساتھ محاذ آرائی کی جائے ۔ جے ڈی یو سربراہ شرد یادو کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے ملاقات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا اور مجوزہ انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کے خلاف محاذ آرائی کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر مذاکرات کئے گئے ۔ ریاستی جے ڈی یو صدر وشانت نرین سنگھ نے اتوار کے دن یہ بات کہی ۔ خیال رہے کہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار گزشتہ سال20سال کے طویل عرصہ کے بعد باہم اکٹھا ہوئے ہیں۔ جولائی کے اوائل میں نتیش کمار کی حکمراں جنتادل یونائٹیڈ نے ہر گھر دستک کے عنوان کے تحت ایک مہم کا آغاز کیا تاکہ مجوزہ ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل لاکھوں رائے دہندوں تک رسائی حاصل کی جائے ۔ جے ڈی یو ، راشٹریہ جنتادل ، کانگریس اور این سی پی کے اتفاق رائے سے نتیش کمار ، کو وزارت اعلیٰ کے امید وار کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ریاستی قائدین اور کارکنان کے ساتھ بہار بھر کے10ہزار مقامات پر اس مہم کا آغاز کردیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں