اننت پور میں پدیاترا - نائب صدر راہول گاندھی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-25

اننت پور میں پدیاترا - نائب صدر راہول گاندھی کا خطاب

اننت پور(اے پی)
پی ٹی آئی
متنازعہ اراضی بل پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں کی زمین آسانی سے لینے نہیں دیں گے ۔ پارلیمنٹ میں تعطل کو ختم کرنے اراضی بل میں ترمیم کرتے ہوئے ریاستوںکو اپنے خود کے قوانین تدوین کرنے کا اختیار دینے حکومت کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے اپنی طاقت کے مظاہرہ کے بعد وزیر اعظم سمجھ چکے ہیں کہ وہ کسانوں سے جبر نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کے کسانوں کی10فیصد طاقت ظاہر کی ہے اور وزیر اعظم اچانک سمجھ گئے کہ وہ اس ملک کے کسانوں کے ساتھ جبر نہیں کرسکتے ۔ اپنی پد یاترا کے دوران یہاں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ایک غیر تحریر شدہ وعدہ یعنی ایک ایسا وعدہ جو وزیر اعظم نے ہمیں نہیں بتایا وہ یہ ہے کہ انہوںنے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ کسانوں سے ان کی زمین حاصل کرلیں گے ۔ راہول نے کہا کہ کانگریس نے پارلیمنٹ میں اپنا موقف ظاہر کردیا اور وزیر اعظم کو کسانوں کی زمین آسانی سے لینے نہیں دے گی ۔ کانگریس اور اس ملک کے کسانوں نے وزیر اعظم کو اپنی تھوڑی سی طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راہول گاندھی فی الحال کسانوں اور خواتین کے سیلف ہیپ گروپس کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے ضلع کی10کلو میٹر طویل پد یاترا پر ہیں ۔ کانگریس نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کی جدو جہد کے بعد وزیر اعظم نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے ۔ یہ جدو جہد کانگریس کی جانب سے کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کسانوں کے لئے لڑائی کی ۔ ہم نے حکومت اور وزیر اعظم کے ساتھ لڑائی کی اور وزیر اعظم اور حکومت نے اراضی بل کے تعلق سے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیاکہ وزیر اعظم ، آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کرنا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم کسانوں کی زمین لینا چاہتے ہیں ، اسی طرح وہ اس ریاست کے عوام سے خصوصی موقف اور پولا ورم کا حق لینا چاہتے ہیں ۔ کانگریس قائد نے ریاست کے لئے خصوصی موقف اور پولا ورم پراجکٹ کے لئے جد و جہد نہ کرنے پر وزیر اعظم این چندرا بابو نائیڈو زیر قیادت حکومت اور حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کے ارادہ کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں ، لیکن اس ریاست کے وزیر اعلیٰ اور دوسری پارٹی کا ارادہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں