سری نگر میں موبائل فون کمپنیوں کے دفاتر پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-25

سری نگر میں موبائل فون کمپنیوں کے دفاتر پر حملہ

سری نگر
آئی اے این ایس
نامعلوم حملہ آوروں نے آج یہاں موبائل فوج کے دو شورومس اور سرویس سنٹروں کو نشانہ بنایا اور ان پر گرینیڈ حملہ کیا جن کے نتیجہ میں انہیں بند کردینا پڑا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تجارتی مرکز کرن نگر میں دو نامعلوم حملہ آور ایر سیل کے دفتر میں داخل ہوئے اور ارکان عملہ سے کہا کہ وہ دکان بند کردیں اور باہر چلے جائیں۔ انہوں نے بعد ازاں شو روم کے اندر گرینیڈ پھینکا جس کی وجہ سے فرنیچر اور دیگر سامان تباہ ہوگیا۔ ایر سیل کے دفتر پر حملہ میں ایک آٹو ڈرائیور شاہنواز زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں حملہ آور وڈا فون کے دفتر میں داخل ہوئے اور ارکان عملہ سے تخلیہ کردینے کے لئے کہا ۔ انہوں نے دفتر میں گرینیڈ پھینکا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ نامعلوم بندوق بردار شمالی کشمیر میں موبائل فون خدما ت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو کافی عرصہ سے دھمکا رہے ہیں ۔ مئی کے مہینے میں بھی چند سیل فون ٹاوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آج کیا گیا حملہ سری نگر میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔

Mobile phone companies in Srinagar attacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں