عوامی اعتماد ختم ہونے سے قبل کارکردگی دکھائیں - ادھو ٹھاکرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-24

عوامی اعتماد ختم ہونے سے قبل کارکردگی دکھائیں - ادھو ٹھاکرے

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے آج اپنی حلیف جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی اچھے دن کے وعدے پر زمینی حقائق میں ہنوز تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی جانب سے کی گئی گندگی کو دور کرنے کے لئے50سال بھی کافی نہیں ہے لیکن آئندہ5برسوں میں عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ ادھو ٹھاکرکا ان کی پارٹی شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں شائع انٹر ویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بی جے پی سے کہا آپ نے اچھے دن کا وعدہ کیا تھا اور اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ ادھو ٹھاکرے سے یہ انٹر ویو سامنا کے ایکزیکٹیو ایڈیٹر و ایم پی سنجے راوت نے لیا۔ ادھو نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں حکومتوں کی تبدیلی کے بعد بھی بنیادی ظور پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، ہر صبح جب ہم اخبار کھولتے ہیں، ایسی ہی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جس سے ہم اکتا گئے تھے ۔ اس سے ہمارے ذہن میں یہ خیال ابھرتا ہے کہ ہم پچھلے اخبار اٹھا کر پڑ رہے ہیں ۔ جس میں کسانوں کی کود کشی ، بیروزگاروں کا احتجاج ، خواتین کے خلاف جرائم وغیرہ ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے سوال پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کیا ایسا ہم طویل عرصہ سے نہیں دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے اس سوال پر کہ آیا جمون و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد تبدیلی واقع ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں کیا کرسکتا ہوں ، یہ حیرت انگیز ہے ، میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن انتخابات سے پہلے مفتی سعید کے متعلق بی جے پی کا کیا موقف تھا، کس طرح بی جے پی اپنا سیاسی چولہ فراموش کرسکتی ہے، اگر کشمیر کی ترقی ہی مقصود تھی تو یہ ٹھیک ہے لیکن تبدیلی کے لئے کسی ریاست کو بڑا مالی پیاکیج دینا کوئی مطلب نہیں۔ سینا کے سربراہ نے کسانوں کے قرضہ جات سے آزاد کرنے پر اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسان مالی طور پر متمول ہیں، اگر ان کے قرض معاف کئے جائیں تو وہ مستقبل میں مزید قرض لیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس قرض معافی کی بات کررہی ہیں، میرے نزدیک کسانوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے جو انہیں قرض سے مکتی نہیں دی جانی چاہئے۔ یو این آئی کے بموجب ادھو ٹھاکرے نے نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کا اعتماد ختم ہونے سے قبل اپنی کارکردگی میں سرعت پیدا کرے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے نے ہندو ایجنڈہ پر ملک میں بر سر اقتدار آئی ہے ۔ کئی ہندو تنظیمیں نریندر مودی سے توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں باقاعدگی کے ساتھ این ڈی اے کا اجلاس منعقد کیاجاتا تھا اور شرکاء سے حکومت کے متعلق تجاویز حاصل کئے جاتے تھے۔ مودی حکومت نے حالیہ دنوں میں ہی این ڈی اے کا اجلاس منعقد کیا ہے امید ہے کہ یہ ثمر آور ثابت ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں