آئی اے این ایس
یعقوب میمن کو جنہیں12مارچ1993کے ممبئی بم دھماکوں کا مجرم قرار دیا گیا تھا،30جولائی کو پھانسی دے دی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے چہار شنبہ کے روز یہ بات کہی ۔ انہیں ممکنہ طور پر ناگپور کی سنٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی جہاں وہ فی الحال قید ہیں ۔ گزشتہ اپریل میں صدر جمہوریہ نے ان کی رحم کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات کہی جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا ۔53سالہ یعقوب جو ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، نے عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی دوسری درخواست داخل کی ہے جس پر21جولائی کو سماعت متوقع ہے ، لیکن ریاستی حکومت ان کی پھانسی کی تیاریوں میں مصروف ہے کیونکہ اس ہفتہ کے اوائل میں ان کی موت کا پروانہ جاری ہوگیا تھا ۔ واضح رہے کہ27جولائی2007کو ممبئی میں ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے انہیں دھماکوں میں ان کے ملوث ہونے بشمول13سلسلہ واردھماکوں کے لئے مالیہ کا انتظام کرنے کی پاداش میں سزائے موت سنائی تھی۔ واضح رہے کہ12مارچ1993کو شہر بھر میں کئے گئے ان بم دھماکوں میں257افراد ہلاک جبکہ700افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ میمن نے جو اصل ملزمین میں سے ایک مفرور ملزم ابراہیم عرف ٹائیگر میمن کے بھائی ہیں ، بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی تھی اور بعد ازاں صدر جمہوریہ سے رحم کی درخواست کی تھی جس کے بعد عدالت میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی اور اب فیصلے پر نظر ثانی کی دوسری درخواست داخل کی گئی ۔
Yakub Memon likely to be hanged on July 30
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں