اونچی ذات کا فرد بہار کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا - گری راج سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

اونچی ذات کا فرد بہار کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا - گری راج سنگھ

پٹنہ
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جس کا تعلق اونچی ذات سے ہو بہار کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا۔ گری راج سنگھ جن کا تعلق اونچی ذات بھومہار فرقہ سے ہے جس کا ریاستی سیاست میں مضبوط اثر ہے۔ مظفر پور کے دورے کے بعد ، جہاں نریندر مودی25جولائی کو ایک عوامی ریالی سے خطاب کریں گے تاکہ بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی مل سکے ، گری راج سنگھ نے کہا کہ اونچی ذات کے لوگ صرف بہار میں ترقی چاہتے ہیں ۔ لالو اور نتیش کو اونچی ذات سے کوئی مشکل نہیں۔ وہ صرف ذات پات کی سیاست کے ذریعہ عوام کو تقسیم کر کے سماج میں نفرت پھیلارہے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اس کے نئی حلیف جماعت راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے مودی کے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک کے پہلے دیگر پچھڑے طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ، جب کہ دونوں قائدین نے کہا کہ ایچ ڈی دیوا گوڑا ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کا تعلق دیگر پچھڑے طبقہ( او بی سی) سے ہے۔ گزشتہ ہفتے امیت شاہ نے نئی دہلی میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی میں سب سے زیادہ اوبی سی چیف منسٹرس ہیں اور مودی پہلے او بی سی حلقہ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم ہیں ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بہار میں بی جے پی اور دیگر قائدین کے درمیان نچلی ذات اور اونچی ذات پر اگلے اسمبلی انتخابات میں شدید رسہ کشی ہوگی جب کہ مودی نے پہلے ہی فرقہ وارانہ سیاست کو بند کرنے کے لئے کہا تھا۔

Upper caste can't become Bihar CM: Union Minister Giriraj Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں