ایر انڈیا کا اثاثوں کی فروخت کا منصوبہ - 250 کروڑ روپے کی حصولی ممکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

ایر انڈیا کا اثاثوں کی فروخت کا منصوبہ - 250 کروڑ روپے کی حصولی ممکن

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایر انڈیا اثاثوں کو فروخت کرے گی۔ قرض بحران سے دوچار ایر انڈیا کا منصوبہ اپنی جائیدادوں کی فروخت کا ہے ۔ جائیداد اور اراضی مالیت250کروڑ روپے ملک کے تین شہروں میں پھیلی ہوئی ہے۔ مذکورہ اثاثوں کی ایر انڈیا نگراں ہے۔ اس تعلق سے وزارت شہری ہوا بازی بہت جلد کابینی مسودہ کی گشتی عمل میں لائے گی ۔ وزارت کے سینئر عہدیدار نے آج بتایا کہ فروخت کئے جانے والے اثاثہ ممبئی میں چار فلیٹس کے علاوہ چینائی اور کوئمبتور میں اراضی پر مشتمل ہیں ۔ ممبئی کی فلیٹس کی مالیت90کروڑ روپے کی ہے جب کہ چینائی کی اراضی کی قیمت120کروڑ روپے سے زائد کی ہے ۔ کوئمبتور کی ارراضی کی فروخت20تا30کروڑ روپے میں متوقع ہے ۔ عہدیدار کے مطابق کابینی مسودہ تیار ہے، گشت کے لئے قطعیت دی جارہی ہے ۔ ایر انڈیا جس پر40000کروڑ روپے کا قرض ہے ، کمپنی2012ء میں راحتی پیاکیج برائے بر قراری کی حامل ہے ۔ سابق یوپی اے حکومت نے ایر انڈیا کو تنظیم جدید پروگرام کی اجازت دے دی تھی ۔ کمپنی کو عوامی فنڈ30231کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا جب کہ اس کی مدت 9سالہ تھی ۔ اس دوران وزارت نے قومی فضائی کمپنی کے لئے2400کروڑ روپے ذریعہ ذیلی بجٹ منظور کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ وی آئی پی کے کرایہ بقایہ600کروڑ روپے کی وصولی کے لئے بھی اقدامات عمل میں لائے ۔

Air India to sell assets worth nearly Rs 250 cr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں