سرحدی تناؤ کے بعد ہند و پاک کے درمیان ویزا معاملہ کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

سرحدی تناؤ کے بعد ہند و پاک کے درمیان ویزا معاملہ کا تنازعہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنے اپنے سفارتی اور دیگر عہدیداروںکو وزیا تفویضی کارروائی کے تئیں عدم کارروائی کا ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے ہوئے ہند۔ پاک کے درمیان آج لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ۔ قبل ازیں جموں و کشمیر سرحد سے متصل علاقوں میں جنگی خلاف ورزیوں کی بنا ء پر دونوں ممالک کے درمیان کافی تناؤ کا ماحول ہہے ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نوال اٹیچی کے بشمول اس کے 12عہدیداروں کے ویزے جاری نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے ہندوستانیوں کے لئے متعدد اسائنمنٹ ویزے جاری کئے جب کہ ہندوستان نے کوئی ویزا جاری نہیں کیا ۔ نیز پاکستان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے فضائی اور بحری عملہ کے بشمول دیگر سفارتی اور سرکاری عہدیداروں کو ہندوستان کی جانب سے ویزا کی اجرائی عمل میں نہیں آئی۔ ہندوستان کی جانب سے کہا گیا کہ کچھ مسائل کی بناء پر پانچ عہدیداروں کے ماسوا تمام سرکاری عہدیداروں کو ویزے جاری کردئے گئے ہیں۔ نیز ہندوستان کی جانب سے اس بات پر بھی تنقید کی گئی کہ اسلام آباد میں قائم ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منظم کردہ عالمی یوم یوگا میں حصہ لینے کے لئے ایک ہندوستانی یوگا استاد کو ویزا جاری نہیں کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان ، تمام دیگر انتظامی پہلوؤں کو ویزا مسئلہ سے منسلک کرتے ہوئے بے فائدہ عمل جاری رکھے ہوئے ہے جو انتہائی افسوسناک اور غیر معاوناندازکا حامل امر ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں