سیول سروس امتحان 2014 کے نتائج کا اعلان - ٹاپ 100 میں 4 مسلمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

سیول سروس امتحان 2014 کے نتائج کا اعلان - ٹاپ 100 میں 4 مسلمان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یونین پبلک سرویس کمیشن نے آج سیول سروس امتحان2014کے نتائج کا اعلان کیا جن میں 1236امید واروں کو کامیاب قرار دیا گیا ۔ ان میں37مسلمان بھی شامل ہیں جنہون نے باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی اور انڈین اڈمنسٹریٹیو سروس کے بشمول سیول سرویسس میں شامل ہوئے ۔ سرکردہ5امیدواروں میں4خواتین ہیں جو ایر اسکل رینو راج ، نشی گپتا اور وندنا راؤ، پانچواں رینک سہر شابھگت نے حاصل کیا ہے ۔ سرکردہ100کامیاب امید واروں میں4مسلمان ہین جن میں فوزیہ ترنم، رینک31،محمد ابدال اختر رینک35، محمد روشن رینک 44، بصیر الحق رینک46شامل ہیں ۔
ایر اورندھی ، جن کا تعلق ، دہلی سے ہے، انڈین ریوینیو سروس(سٹمس اور ایکسائز) کی عہدیدار ہیں جب کہ رینو راج پیشہ سے ڈاکٹر ہیں ، جن کا تعلق کیرالا سے ہے۔ ایرانے پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں بے حد خوش ہوں ، مجھے یقین نہیں آرہا ہے ۔ میں نے بس امتحان کی تیاری کی تھی ۔ ایرا نے جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود عام زمرہ میں اول مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی اے ایس عہدیدار بننا چاہتی ہوں ۔ میں جسمانی طور پر معذور افراد کے مفاد میں کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ رینو راج کو پہلی ہی کوشش میں دوسرا رینک حاصل ہوا ۔ انہوں نے تروننتاپورم سے پی ٹی آئی کو بتایا کہ نتیجہ جان کر میں انتہائی خوش ہوں ۔ میں گزشتہ ایک سال سے امتحان کی تیاری کررہی تھی۔ کیرالا میں کولم کے ایک اسپتال میںبر سر کار رینو راج کا تعلق کونایم سے ہے۔ تیسرا رینک حاصل کرنے والی ندھی نے کہا کہ امتحان میں کامیاب ہونا اس کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔ اس نے کہا کہ میں نے خوب محنت کی جس کا ثمر مجھے ملا۔ زندگی فی الحال کسٹمس اور آبکاری کی اسسٹنٹ کمشنر ہیں ۔

UPSC Civil Services Exam 2014 Results Declared, Women Grab Top 4 Spots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں