کالا دھن کے انکشاف کے تئیں عمل آوری کی آخری مہلت - حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-05

کالا دھن کے انکشاف کے تئیں عمل آوری کی آخری مہلت - حکومت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فائنانس وزارت نے آج کالا دھن قانون کو "سادھا اور واضح" قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر انکشافی بیرونی اثاثہ جات کے تئیں دولت کو ظاہر کرنے کا یہ آخری موقع ہے ۔ خیال رہے کہ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی) نے جمعہ کے دن کالا دھن قانون کے تئیں قوانین و جوابط جاری کردئے تاکہ بیرون ممالک میں موجود غیر متناسب اثاثہ جات اور دولت کا اندازہ لگاتے ہوئے ان پر ٹیکس اور جرمانے عائد کئے جائیں ۔ ریوینیو سکریٹری شکتیکنتا داس نے ایک ٹوئٹ میں ہفتہ کے دن کہا کہ کالا دھن قانون کے قوانین و ضوابط بہت ہی سادھا اور واضح ہیں اور ان کے مالکین کے لئے ایک آخری موقع ہے کہ وہ منظر عام پر آئیں۔ کالا دھن (غیر معلنہ بیرونی دولت اور اثاثہ جات) اور ان پر ٹیکس قانون2015کا نفاذ یکم جولائی سے ہوچکا ہے اور جس کے تحت ان افرادکو90ایام کی مہلت دی گئی ہے جن کی بیرون میں غیر معلنہ دولت اور اثاثہ جات ہیں اور جس کے تحت وہ اپنی دولت کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر60فیصد ٹیکس اور جرمانہ ادا کریں ۔ بصورت دیگر ان کی دولت پر ٹیکس عائد کرتے ہوئے 120فیصد جرمانہ بھی لگایا جائے گا اور جیل بھی ہوگی۔ قوانین کے مطابق، بیرونی بینکوں میں وہ تمام غیر معلنہ جمع شدہ رقومات ، ناقابل انتقال جائیدادیں ، حصص اور جواہرات کو مارکٹ کی قیمت کے مطابق ٹیکس عائد کرتے ہوئے کالا دھن قانون کے تحت جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ نیز ریوینیو ڈپارٹمنٹ نے اس بات کی بھی وضاحت کردی کہ جن افراد کو کالا دھن کے تئیں30جون تک ٹیکس نوٹسس جاری کی گئی ہیں ، انہیں اس مہلت کا موقع نہیں دیا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ جن افرادکے کالا دھن کی معلومات بیرون ممالک سے موصول ہوچکی ہیں انہیں اس مہلت کا فائدہ نہیں پہنچے گا۔

Government notifies rules for asset valuation under black money law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں