مفخم جاہ انجینئرنگ کالج حیدرآباد - پہلا اقلیتی کالج تلنگانہ - آؤٹ لک میگزین سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

مفخم جاہ انجینئرنگ کالج حیدرآباد - پہلا اقلیتی کالج تلنگانہ - آؤٹ لک میگزین سروے

MJCET Hyderabad
مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے نہ صرف ملک بھر کے100ممتاز انجینئرنگ کالجوں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے بلکہ یہ تلنگانہ کا واحد اقلیتی ادارہ ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ہفتہ واری میگزین آؤٹ لک میں ملک بھر کے انجینئرنگ کالجوں کے سروے کے بعد100ممتازانجینئرنگ کالجوں کا انتخاب کر کے اس کی فہرست اپنے تازہ ترین ایڈیشن میں شائع کی ہے۔ کالج کے تعلیمی معیار پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ، انفراسٹرکچر، پلیسمنٹ اور فیکلٹی کا جائزہ لینے کے بعد یہ مقام دیا گیا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں پہلا مقام اور آندھرا پردیش میں بھی آئی آئی ٹی حیدرآباد کو پہلا مقام دیا گیا ہے۔ جے این ٹی یو حیدرآباد کو18واں مقام ، یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کو 31واں مقام ، چیتنیا بھارتی کو33واں مقام ، مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ کو55واں مقام ، سریندھی کالج آف انجینئرنگ کو59واں مقام اور ملاریڈی کالج آف انجینئرنگ کو94واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ مفخم جاہکالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو اکیڈمک ایکسلنگ میں116، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ میں 92.5انفراسٹرکچر میں112.1،پلیسمنٹ میں78.1نمبرات دئیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اسے523.9پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ کا1980میں قیام عمل میں آیا۔ 8شعبوں میںB۔Eکورس کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ اور پانچM۔Eکورسس چلائے جاتے ہیں ۔ ہر سالB.Eمیں780اورM.Eپروگرامس میں102داخلہ دے جاتے ہیں ۔ اس کالج میں کئی ریسرچ ڈپارٹمنٹس کھولے گئے ۔ ڈاکٹورل اسٹیڈیز میںECEڈپارمنٹ ، میکانیکل انجینئرنگ شروع کی گئی ۔ یہاں اسبات کا ذکر ضروری ہوگا کہ گزشتہ سال بھی اسی میگزین نے کالج کو امتیازی مقام دیا تھا۔ جناب خان لطیف محمد خان اس کالج کے چیر مین اور ظفر جاوید سوسائٹی سکریٹری ہیں ۔

Top 100 Engineering Colleges In 2015, MJCET stands at 55

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں