شاہ سلمان کی جانب سے سعودی کابینہ میں دوبارہ رد و بدل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

شاہ سلمان کی جانب سے سعودی کابینہ میں دوبارہ رد و بدل

ریاض
اے ایف پی
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے آج نئے وزیر امکنہ کا تقرر کرتے ہوئے شاہی دیوان کے انچارج کو تبدیل کردیا ہے ۔ شاہی فرمان میں حماد بن عبدالعزیز ایسویلم کو ہٹا کر ریاستی وزیر خالد بن عبدالرحمن العیسی کو شاہی دیوان کا انچارج مقرر کیا گیا۔ فرمان میں ردوبدل کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ السویلم اس عہدہ پر گزشتہ اپریل سے فائز تھے جب کابینہ کے بڑے ردوبدل میں سلمان کے طاقتورفرزند پرنس محمد بن سلمان سے انہوں نے عہدہ کا جائزہ لیا تھا ۔ اس ردوبدل میں شاہ کے فرزند کو نائب ولی عہد اور تحت نشینی کا دوسرا جانشین مقرر کیا گیا تھا۔ محمد بن سلمان وزیر دفاع کے علاوہ دیگر عہدوں پر بھی فائز ہیں ۔ اندرونی حلقوں میں اقتدار کومرتکز کرتے ہوئے شاہ سلمان نے اس وقت وزیر داخلہ محمد بن نائف کو بھی ولی عہد مقرر کیا تھا ۔ ایک دن بعد شاہ سلمان نے محمد بن نائف کے مشورہ پر انتظامیہ کو مزید درست کرتے ہوئے شاہی دیوان اور علی عہد کے دیوان کو ضم کردیا تھا ۔ سرکاری میڈیا نے اس وقتیہ بات کہی تھی ۔ ایک علاحدہ شاہی فرمان میں آج ماجد بن عبداللہ بن حمد الحقیل کو وزیر امکنہ مقرر کیا گیا۔ فرمان میں الحقیل کو پروفیسر کہا گیا ۔ وہ اس عہدیدار کی جگہ لیں گے جو اپریل میں سابق وزیر کی برطرفی کے بعد اس عہدہ پر عارضی طور پر فائز تھا۔ مملکت اپنے شہریوں کے لئے ہزاروں لاکھوں مکانات تعمیر کررہی ہے تاکہ قلت دور کی جاسکے ۔ ایک اور شاہی فرمان میں پرنس مشعل بن عبداللہ کو عراق سے متصل شمالی سرحدی علاقے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ سابق گورنر کی جگہ لیں گے جن کا ماہ رواں انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم شاہ عبداللہ کے فرزند پرنس مشعل سابقہ دور حکومت کے ماباقی اعلیٰ سطح کے عہدیداروں میں سے ایک ہیں ۔ وہ شاہ کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔

Saudi's King Salman reshuffles government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں