فلم - بجرنگی بھائی جان - پاکستان میں چند حصوں کے حذف کرنے کے بعد ریلیز کی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

فلم - بجرنگی بھائی جان - پاکستان میں چند حصوں کے حذف کرنے کے بعد ریلیز کی جائے گی

کراچی
پی ٹی آئی
سلمان خان کی فلم"بجرنگ بھائی جان" ایسی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے جس کو عید سے قبل پاکستان میں اسکریننگ کے لئے منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔ پاکستان سنٹرل سنسر بورڈ نے کبیر خان کی ہدایت میں تیار کی گئی فلم کو منظوری دیدی۔ جس میں اس فلم میں نوجوانوں کو ہندوستانی شخص کی جانب سے نوجوان گونگی لڑکی کو پاکستان سے اپنے وطن واپس ہونے مدد دینے کا تذکرہ ہے ۔ اس فلم میں کچھ مناظر کو کٹ کیا گیا ہے ۔ بالی ووڈ کی فلمیں ہند۔ پاک نظریہ کے ارد گرد گھومتی ہے فلم ریلیز کے وقت مشکلات میں گھر جاتی ہے اور حال ہی مٰں سلمان کی فلم ایک تھا ٹائیگر سیف علی خان کی ایجنٹ ونود ، حیدر، بے بی ، تیرے دن لاون، پاکستان میں ریلیز ہونے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چیرمین سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر مبشیر حسن نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان سی بی ایف سی کی جانب سے عید کے دن ریلیز کی منظوری مل چکی ہے ۔ لیکن فلم کے کئی حصوں کو حذف کردیا گیا ۔ ہم نے ان حصوں کو حذف کرنے کی سفارش کی تھی جس کے لئے ہمارے پینل میں مباحث ہوئے تھے۔

'Bajrangi Bhaijaan' to Enter Pakistan, But with Cuts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں