کراچی میں گرمی سے اموات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

کراچی میں گرمی سے اموات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

کراچی
یو این آئی
کراچی میں حالیہ گرمی کی شدید لہر کے باعث جانوں کے ضیاع کے خلا ف دائر کی گئی ایک اور پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کو صوبائی و وفاقی احکام اور کے۔ الیکٹرک کو نوٹسیں جاری کی ہٰں ۔ اس حوالے سے یہ تیسری پٹیشن ہے جو شہریوں کے ایک گروپ اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غفلت کے مرتکب حکام کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دلوایا جائے ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگوں کی اموات کے خلاف پٹیشن معروف گلوکار شہزاد رائے ، کرامت علی، ناظم فدا حسین حاجی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، نیشنل آرگنائزیشن فارورکنگ کمیونیٹیز، اربن ریسورس سنٹر اور ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ اس پٹیشن میں پانی و بجلی ، ایوی ایشن ڈویژن ، موسمیاتی تبدیلی کی وزارتوں کے سکریٹریوں، نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھاریٹی ، محکمہ موسمیات ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) سندھ کے چیف سکریٹری ، بلدیاتی حکومت اور صحت کے صوبائی سیکریٹریوں ، شہر کے کمشنراور کے۔ الیکٹرک کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے ۔

SHC issues notices to govt, K-Electric over Karachi heat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں