جزیرہ سینائی میں مصری فوج کی کارروائی - 23 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

جزیرہ سینائی میں مصری فوج کی کارروائی - 23 عسکریت پسند ہلاک

اسماعیلیہ
رائٹر
مصر نے جزیرہ سینائی میں ہلاکت خیز جھڑپوں کے ایک دن بعد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیاجس کے نتیجہ میں23جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔ سیکوریٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جن عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا انہوں نے کل فوجی چوکیوں پر حملوں میں حصہ لیا تھا جس میں100عسکریت پسندوں اور17سپاہی بشمول چار افسران ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے ترجمان نے یہ بات کہی ۔ سینائی میں موجود عسکریت پسندوں نے جنہوں نے داعش سے الحاق کا اعلان کیا ہے2013ء میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی اس وقت کے فوجی سربراہ اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی معزولی کے بعد سے پولیس اور فوج پر حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ سیسی نے کہا کہ صوبہ سینائی میں داعش سے الحاق رکھنے والا گروپ اور دیگر عسکریت پسندوں سے مصر کو مستقل خطرہ لاحق ہے ۔ اس ہفتہ مصر کے حالات کافی دھماکہ خیز ہوگئے ہیں جو ایک اہم عرب ملک ہے۔ عسکریت پسندوں کے حملہ نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جزیرہ میں تشدد میں اضافہ کردیا ہے اس ہفتہ مصر میں یہ دوسرا بڑا حملہ تھا۔ مصر کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ مصر کے شمالی سینائی میں جھڑپوں کے بعد صورتحال اب صد فیصد کنٹرول میں ہے ۔ خیال رہے کہ جزیرہ نما سینا میں تازہ لڑائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پچھلے تین روز سے قاہرہ میں بھی بم دھماکوں کی وجہ سے کشیدگی کی فضا پائی جارہی ہے ۔ جزیرہ نما سینا میں شدت پسندوں نے گزشتہ روز کے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔

Egypt military pounds Sinai militant positions, kills 23

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں