بنگلہ دیش میں القاعدہ کے 12 ارکان گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

بنگلہ دیش میں القاعدہ کے 12 ارکان گرفتار

ڈھاکہ
رائٹر
بنگلہ دیشی پولیس نے القاعدہ کی مقامی شاخ کے سربراہ سمیت 12مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ مشتبہ جنگجو رمضان کے اواخر میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی ریاپڈ ایکشن بٹالینRABنے چہار شنبہ کو دارالحکومت ڈھاکہ میں ان مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اس بارے میں ریاپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان میجر مقصود العالم نے بتایا ہم نے اس کارروائی کے دوران12عسکریت پسندوں کو جن میںAQISبنگلہ دیش کا چیف کو آرڈینیٹر مولانا معین الاسلام بھی شامل ہ، گرفتار کرلیا ہے۔ آر اے بی کے سینئر ترجمان کمانڈر مفتی محمود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بر صغیر میں القاعدہ یاAQISکہلانے وال عسکریت پسندگروہ رمضان کے مہینے کے آخر میں مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں عیدالفطر کے موقع پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔ مفتی محمود خان نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ بنگلہ دیش کے شمالی قصبے بوگرا میں اپنے جنگجوؤں کی تربیت کے لئے ایک مدرسے کو تربیت گاہ کے طور پر بھی استعمال میں لایا اور اس گروپ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مالی معاونت بھی حاصل رہی ۔ AQISنے رواں برس بنگلہ دیش میں متعدد سیکولر بلاگرز کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ ان بلا گرز میں بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری اوجیت روئے بھی شامل تھا ، جسے فروری میں ڈھاکہ میں قتل کردیا گیا تھا ۔ گزشتہ سال ستمبر میں القاعدہ نیٹ ورک نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے بر صغیر میں اپنی ایک شاخ کے قیام کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنی جہادی سر گرمیاں بحال کرنا چاہتا ہے ۔ بنگلہ دیش دنیا کی چوتھی بڑی مسلم آبادی پر مشتمل ایک جنوبی ایشیائی ملک ہے، جسے2006کے بعد سے اب تک کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ بنگلہ دیش میں گرچہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سخت گیر اسلام پسند سیاسی گروپوں کی حمایت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی بھوک زیادہ نہیں ہے ۔ا س مسلم اکثریتی ریاست کے باشندوں کی طرف سے دہشت گردجہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی واقعہ بھی اب تک سامنے نہیں آیا۔

Bangladesh arrests 12 suspected al Qaeda militants, weapons found

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں