ویاپم کیس - سپریم کورٹ میں 20 جولائی کو سی بی آئی درخواست کی سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-18

ویاپم کیس - سپریم کورٹ میں 20 جولائی کو سی بی آئی درخواست کی سماعت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی کی اس عرضی کی پیر کے دن سماعت سے اتفاق کرلیا جس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) کو ویاپم اسکام معاملات ، جن کی تحقیقات ختم ہوچکی ہیں کہ چارج شیٹس داخل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر قیادت تین رکنی بنچ نے تحقیقاتی ایجنسی کی عرضی کی سماعت کے لئے20جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے اور سی بی آئی کو متعلقہ فریقین کو درخواست کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ایڈیشنل سالیسٹرجنرل ( اے ایس جی) منوندر سنگھ جو سی بی آئی کی جانب سے پیش ہوئے نے کہا کہ ویاپم کے185سے زائد معاملات کی ایس آئی ٹی سے سی بی آئی منتقلی میں وقت لگے گا اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کو ان معاملات میںچارج شیٹس داخل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی جن کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ بصورت دیگر ملزمین کو مقررہ مدت میں چارج شیٹ داخل نہ ہونے کے سبب ضمانت مل جائے گی ۔ 9جولائی کو سپریم کورٹ نے ویاپم کے تمام معاملات اور ان سے منسلک اموات کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

SC to hear on July 20 CBI plea in Vyapam case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں