راہول گاندھی کی راجستھان میں پدیاترا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-18

راہول گاندھی کی راجستھان میں پدیاترا

ہنومان گڑھ
پی ٹی آئی
پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی تیاری کرتے ہوئے راہول گاندھی نے عہد کیا کہ کانگریس این ڈی اے حکومت کو ملک میں ایک انچ زمین بھی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ انہوں نے راجستھان میں حصول اراضی بل کے خلاف پد یاترا مہم کا آغاز کیا ۔ کانگریس کے نائب صدر جنہوں نے حالیہ مہینوں میں مرکز پر دباؤ ڈالنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں بشمول مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں پد یاترا کے ذریعہ کسانوں سے ملاقات کی، نے بد عنوانی کے مسئلے پر بھی بی جے پی حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا۔ راہول نے ویاپم اسکام اور للت مودی کا تنازعہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظمنے کہا تھا کہ نہ کھاؤں گا ، نہ کھانے دوں گا ۔ انہوں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ میں خاموش رہوں گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راجستھان میں بد عنوانی چیف منسٹر کی سطح تک ہے ۔ این ڈی اے حکومت پر غریبوں، کسانوں اور قبائلیوں کے حقوق کو کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کانگریس این ڈی اے حکومت کو ایک انچ زمین بھی حاصل کرنے نہیں دے گی ۔ ہم انہیں اس سمت آگے بڑھنے نہیں دیں گے ۔ راہول نے کھوٹاوالی موضع میں ایک عوامی جلسہ منعقد کیا جہاں کسانوں نے ان سے اپنی مشکلات بیان کیں۔ راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ اور آئی سی سی جنرل سکریٹری گروداس کامت کے ساتھ اپنی آٹھ کلو میٹر طویل پدیاترا شروع کرنے سے قبل انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر رشیو کرن رام سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی ۔ 8کلو میٹر طویل پد یاترا امر سنگھ والا موضع میں اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ کسانوں سے بات کریں گے ۔

Rahul Gandhi Holds Padyatra in Rajasthan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں