ہندوستان کی عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی - پاکستان کی اقوام متحدہ میں شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

ہندوستان کی عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی - پاکستان کی اقوام متحدہ میں شکایت

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان نے جمعہ کے دن اقوام متحدہ میں ہندوستان کی جانب سے "عارضی جنگ بندی کی خلا ف ورزی" کی شکایت کی ۔ پاکستان آرمی نے اقوام متحدہ جنگی مبصرین گروپ سے شکایت کی کہ جو ہندوپاک میں تعینات ہیں ۔ اس شکایت میں کہا گیا کہ ہندوستانی افواج نے لائن آف کنٹرول" اور بین الاقوامی سرحد پر بھاری مورٹر اور مشین گنوں کا عوامی آبادی پر استعمال کیا جو لائن آف کنٹرول کے قریب قیام پذیر ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں پاکستان میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ یو این سیکوریٹی نے ایک قرار داد پیش کی تھی اور یونائیٹیڈ کمیشن فار انڈیا اینڈ پاکستان (یو این سی آئی پی) کا قیام1948میں عمل میں لای تھا ۔ اس کے بعد یو این سی آئی پی، سیکوریٹی کونسل نے ایک اور قرار داد 1951میں پیش کی جس میں یو این ایم او جی آئی پی کا قیام عمل میں آیا جو دونوں ملکوں کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزیپر نظر رکھ سکے ۔ گزشتہ چار دنوں میں کم سے کم چار مرتبہ عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاکستانی افواج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں