سی بی ایس ای کے ڈریس کوڈ میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-25

سی بی ایس ای کے ڈریس کوڈ میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے کل منعقدشدنی آل انڈیا پری میڈیکل انٹرنس ٹسٹ میں مسلمانوں کے روایتی لباس حجاب پہننے کی مسلم لڑکیوں کو اجازت دینے سے متعلق ایک سہ رکنی بنچ نے کہا کہ عقیدہ کسی خاص قسم کے کپڑے پہننے سے مختلف چیز ہے ۔ بنچ نے کہا کہ یہ مسابقی امتحان عدالت کی ہدایت پر دوبارہ منعقدکیاجارہا ہے اور اس کے لئے بعض واجبی پابندیاں ضروری ہیں ۔ اسٹوڈنٹساسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے سینئر وکیل سنجے ہیگڈے نے مفاد عامہ کی درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ امتحال ہال میں داخلہ کے لئے سی بی ایس ای کے لباس سے متعلق لازمی ہدایات ان لڑکیوں کے لئے قابل قبول ہیں جو اسکارف نہیں باندھتیں ۔ وکیل نے کہا کہ حجاب کا اوڑھنا ایک لازمی مذہبی پابندی ہے ، مذکورہ ہدایات کے نتیجہ میں لڑکیوں کو زبردستی امتحان ہال سے باہر کردیاجائے گا ۔ عدالت نے مسابقی امتحان کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کی بنا پر قبل ازیں منعقدہ امتحان کالعدم کردئیے تھے ۔ بنچ نے کہا کہ اس مرتبہ شفافیت کی غرض سے بعض ہدایات جاری کی گئی ہیں ، ایسے چھوٹے معاملہ میں ہم مداخلت نہیں کریں گے ۔ ججوں کے رویہ کو دیکھتے ہوئے ہیگڈے نے درخواست سے دستبرداری کی خواہش کی جسے منظورکرلیا گیا۔

SC refuses to allow headscarves, full-sleeve shirts in AIPMT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں