تیستا سیتلواد کی عبوری ضمانت میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-25

تیستا سیتلواد کی عبوری ضمانت میں توسیع

ممبئی
آئی اے این ایس
سماجی کارکن تیستا سیتلواد کو راحت میں بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہکے دن ان کی اور ان کے شوہر جاوید آنند کی عبوری ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم خصوصی عدالت میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کے چند گھنٹوں بعد دیا۔ سی بی آئی تحویل میں پوچھ تاچھ کے لئے گرفتاری کے اندیشہ کے تحت تیستا سیتلواد کے وکلائ، بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج سماجی جہد کار تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے ان کے خلاف مرکز کی لازمی منظوری کے بغیر اپنی کمپنی کے لئے بیرون ملک سے1.8کرو ڑ روپے وصول کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک کیس درج کیا ہے ۔ تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر جاوید آنند ضمانت کے لئے17جولائی کو عدالت سے رجوع ہوئے تھے۔ حکم کے فوری بعد تیستا سیتلواد نے عدالت کو بتایا کہ انہیں دھچکہ لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں فیصلہ سے حیران اور صدمہ میں ہوں ، کیوں کہ یہ ایک معمولی جرم ہے ۔ میرے ہمدردوں کا احساس ہے کہ یہ حکومت کی جانب سے اختیارات کے زریعہ ہمیں دھمکانے اور غالباً ہمارا خاتمہ کرنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ8جولائی کو سی بی آئی نے تیستا سیتلواد اور آنند پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے ایک کیس درج کیا تھا کہ ان کی کمپنی سبرنگ کمیونی کیشن اینڈ پبلشنگ پرائیویٹ لمٹیڈ (ایس سی پی پی ایل) نے بیرونی عطیات ضابطہ قانون( ایف سی آر اے) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریبا2.9لاکھ امریکی ڈالر بیرونی عطیات وصول کیے۔ ایجنسی کے مطابق ایس سی پی پی ایل بیرونی ممالک سے عطیات حاصل کرنے کے لئے ایف سی آر اے کے تحت رجسٹر نہیں ہے اور اسی لئے تقریبا1.8کروڑ(2.9لاکھ امریکی ڈالر) کی رقم کی وصولی اس قانون کی خلاف ورزی ہے ، کیونکہ تنظیم کو مرکزی وزارت سے پیشگی منظوری لینا چاہئے تھا۔ تیستا سیتلواد اور ان کے شوہر نے اپنے وکیل کے ذریعہ عدالت کو بتایا کہ وہ بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ۔ ان کے وکیل مہیرو دیسائی نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ گجرات میں ان کی جانب سے کئے گئے کاموں کیھ لئے وہ انہیں پریشان کرنا چاہتی ہے ۔ تاہم گزشتہ جمعہ کو اپنے جواب میں سی بی آئی نے کہا تھا کہ ایس سی پی پی ایل کو بیرونی عطیات کی منتقلی کے پس پردہ مقصد داخلی سلامتی اور ہندوستان میں سرگرمیوں کے تئیں مداخلت نظر آتا ہے ، سی بی آئی نے درخواست کی مخالف کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا تھا کہ بیرونی عطیہ دہندہ کی اس طرح کی سر گرمی ریاست کی سیکوریٹی ، اسٹرٹیجک ، سائنٹفک اور اکنامک مفاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے نیز مذاہب، سماجی ، لسانی ، یا علقائی گروپس، ذاتوں اور کمیونٹیز کے درمیان یکجہتی کو بھی متاثر کرسکتی ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ ان کے( تیستا سیتلواد اور آنند) کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور تحقیقات کے دوران سازش اور جرم کے تمام چہرے بے نقاب ہوں گے ۔

گجرات حکومت کی سیاہ کاریوں کو عیاں کرنے پر بی جے پی، تیستا کو ہراساں کررہی ہے
نئی دہلی
ایجنسیاں
سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے حکمراں جماعت بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ مرکز تیستا سیتلواد کا پیچھا کررہی ہے کیونکہ وہ گجرات کی حکومت جو وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت تھی جب کہ وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے کی سیاہ کاریوں کو عیاں کررہی ہے ۔ وہ تیستا سیتلواد کو ہراساں کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے گجرات کی حکومت کے2002کے فسادات اور نقلی انکاؤنٹر کو منظر عام پر لارہی تھیں، مجھے یقین ہے کہ وہ ہائی کورٹ سے اسپشل جج کے حکمنامہ کے خلاف درخواست دیں گی اور ہائی کورٹ انہیں ضمانت دے گا۔ بھوشن نے مزید کہا کہ ان کی گرفتاری سپریم کورٹ کی رہنمائی کے برخلاف ہے کیونکہ کسی کو بھی تکنیکی خلاف ورزی مقدمہ پر جب کہ تحقیقات زیر دوراں ہیں حراست میں نہیں لیا جاسکتا ۔ یہ بہت ہی افسوسناک ہے کہ خصوصی جج نے ان ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا ، جب کہ ان کے خلاف فارن کانٹر یبیوشن ریگلویشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔ یہ ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے ۔ یہ سپریم کورٹ کے رہنمایانہ طریقہ کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ہائی کورٹ نے کانگریس اور بی جے پی کو کروڑوں روپیہ غیر ملکی عطیات کے ذریعہ وصول کرنے کا معاملے اور ایف سی آر سی ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا۔ مرکزی حکومت نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی اور ناہی کسی کو گرفتار کیا گیا۔

Interim bail to Teesta extended by 3 months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں