ریلائنس گروپ کی جانب سے بحری بیڑہ کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-19

ریلائنس گروپ کی جانب سے بحری بیڑہ کی تیاری

نئی دہلی
آئی اے این ایس
میک ان انڈیا کے تحت"بحری بیڑہ" کی تیاری کے لئے ریلائنس گروپ کا روس شراکت دار ہوگا ۔ ہندوستان اپنے بحری بیڑہ کے لئے گری گوری ووف بیڑہ کے انتخاب کا خواہاں ہے ، انیل امبانی کے زیر قیادت پاپا واؤ ڈیفنس کا روس شراکت دار ہوگا جس کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے "میک ان انڈیا" ویژن کو روبہ عمل لاتے ہوئے جہاز تیار کیاجائے گا ۔ سرکاری ذرائع نے کل یہ بات بتائی ۔ اقدامات شراکت داری میں تلوار درجہ کے جہازوں یا روسی گری گوری ووفIIIکو فروغ دیاجائے گا ۔ آئی اے این ایس کی جانب سے ان اطلاعات کی کم از کم دو سینئر دفاعی عہدیداروں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ۔ روسی عہدیداروں کی ٹیم جس نے تین چار خانگی اور سرکاری جہازرانی انتظامات کے ذمہ دار ہے سے وابستہ دو سینئر عہدیداروں نے ان اطلاعات کو درست قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی شراکت دار ہندوستان میں جہازوں کی تیاری کا خواہاں ہے تو یہ قبل از وقت شرائط کا حامل معاملہ ہوگاجب کہ اس آرڈر کی مالیت3بلین تا 3۔5بلین ڈالر ہے ۔ سائنس پاپا واؤ کے گجرات یارڈ کے لارسن اینڈ ٹو بروز یونٹ واقع انور اور سرکاری کو چین شپ یارڈ کیرالا کے ہیں۔ پاپا واؤ کے اکثریتی شراکت داری ریلائنس گروپ نے چند ماہ قبل حاصل کرلی ہے اور وہ ایک کامیاب حصول کنندہ کے طور پر ابھری ہے ۔ دفتر وزارت عظمیٰ تبدیلی حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی ۔ اس نے بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے حکومت روس کو اس تعلق سے آرڈر دئیے جانے کا امکان ہے ۔ اتفاق کی بات ہے کہ بحریہ کے نائب سربراہ وائس اڈ مرل بی مروگوسین کے پس منظر کے خلاف تبدیلیاں ہیں۔ وائس اڈ مرل پی مروگوسین نے منگل کو کہا تھا کہ حکومت تلوار درجہ سوم کو قت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس تعلق سے بات چیت جاری ہے ۔ ہندوستانی بحری منصوبہ کے مطابق بیک وقت کئی ایک جہازوں کی تیاری عمل میں لانی ہوگی ۔ بحریہ کو طاقتور بنانے کے لئے متعدد جہازوں کی ہندوستان ہی میں تیاری لازمی ہے نہ کہ در آمد کی ضرورت ہے ۔ اس نظریہ کے تحت2027تک198جہازوں تک رسائی ہوگی۔

Russia partners Reliance Group to build warships

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں