زمین کھسکنے کا معاملہ - وزیراعلیٰ ممتا نے راحت کے کاموں کا جائزہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

زمین کھسکنے کا معاملہ - وزیراعلیٰ ممتا نے راحت کے کاموں کا جائزہ لیا

سلی گوڑی
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دارجلنگ ضلع میں زمین کھسکنے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا آج سڑک سے دورہ کیا ۔ دارجلنگ ضلع میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں28لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ میں نے زمین کھسکنے سے متاثر ہونے والے علاقوں تک پہنچنے کے لئے آج صبح سڑک راستوں سے سفر شروع کیا۔ عام طور پر سڑک کے راستوں سے یہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے ، لیکن زمین کھسکنے کی وجہ سے اس میں چھ گھنٹے لگے ۔ خصوصی طور پر تین گاؤں متاثر ہوئے ہیں ۔ سینکڑوں لوگوں کے لئے کمیونتی باورچی خانے بنائے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ یہاں گزشتہ رات پہنچ گئی تھیں اور وہ مقامی انتظامیہ سے ضلع کے مریف، کالمپونگ اور دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے بارے میں معلومات لے رہی ہیں ۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ99فیصد بچاؤ کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کو ان کے اہل خانہ کو سونپنے کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے ریاست کی انتظامیہ مسلسل کام میں لگی ہے ۔ محترمہ بنرجی نے میدانی حصہ پر بھی دھیان مرکوز کیا جہاں تمام اہم ندیوں میں اچانک پانی کی سطح بڑھنے سے جل پائی گڑی جلع کا زیادہ تر حصہ پانی سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ دار جلنگ میں آج دوسرے دن بھی تلاشی اور بچاؤ مہم جاری رہی۔ دارجلنگ ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ نے کہا ہے کہ زمین کھسکنے کے بعد گزشتہ رات29لاشیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ12افراد لاپتہ ہیں ۔ حفاظتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام سے شمالی بنگال میں فوج کے دو دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ محترمہ بنرجی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے چار لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور گورکھا جن مکتی مورچہ نے دو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔

west bengal chief minister mamata banerjee visits landslide affected areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں