بہار میں نتیش کمار کا انتخابی بگل - عوام سے ملاقات کی مہم شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-03

بہار میں نتیش کمار کا انتخابی بگل - عوام سے ملاقات کی مہم شروع

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک مہم ہر گھر دستک شروع کی ہے ، تاکہ ماضی میں ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دئے گئے کاموں پر عوام کا رد عمل حاصل کیا جاسکے ۔ اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر چیف منسٹر نے پٹنہ شہر کے پچھم دروازہ علاقہ میں دس گھروں پر دستک دی ۔ اس علاقہ کی نمائندگی بی جے پی لیڈر نند کشور یادو کرتے ہیںاور یہ پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں شامل ہے ۔ ریاستی جنتادل یو صدر وشست نارائن سنگھ نے ریاستی دارالحکومت میں اس پروگرام کا رسمی آغاز کیا ۔ عوام سے رابطہ کے اس پروگرام کے آغاز کے موقع پر جنتادل یو ارکان پارلیمنٹ پون ورما آر سی پی سنگھ اور ہر بنش سنگھ بھی موجود تھے ۔ بڑی پٹن دیوی مندر میں پوجا کے بعد پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے نتیش کمار نے سب سے پہلے پچھم دروازہ کے قریب ایک شخص کرشنا سانو کے مکان پر دستک دی ۔ اس گھر کے مکین انہیں اپنی چوکھٹ پر دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ نتیش کمار نے ارکان خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ آیا وہ گزشتہ دس سال کے دوران ان کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ مستقبل میں حکومت کو کیا کام انجام دینا چاہئے۔ کرشنا ساہو کے گھر سے نکل کر انہوں نے اس علاقہ کے دیگر9مکانات پر دستک دی اور رہائشیوں سے بات چیت کی ۔ کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جنتادل یو کے پابند ڈسپلن سپاہی کے طور پر انہوں نے ہر گھر دستک پروگرام شروع کیا ہے جس کا پارٹی کے ریاستی صدر نے آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ مکانات تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

Nitish sounds poll bugle with 'Har Ghar Dastak'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں