اراضی آرڈننس - سپریم کورٹ کی جانب سے مرکز کو نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-17

اراضی آرڈننس - سپریم کورٹ کی جانب سے مرکز کو نوٹس

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے جمعرات کو2013ء کے حصول اراضی بل میں ترمیم کرنے دوسرے اراضی آرڈننس کی اجرائی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ جسٹس جگدیشسنگھ کھیبر اور جسٹس آدرش کمار گوئل پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے آج یہ نوٹساس وقت جاری کیا جب سینئر وکیل اندراجئے سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کا اقدام دستور کا مذاق ہے کیونکہ آرڈننس اس وقت جاری کیا گیا جب پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا ۔ اراضی آرڈننس کو دہلی کے گرامین سماج کی جانب سے چیلنج کیا گیا جس نے قبل ازیں اراضی آرڈننسکے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے نوٹ کیا کہ حکومت کو سابقہ دو نوٹسوں کا بھی جواب دینا ہے جس میں دہلی گرامین سماج کی جانب سے دونوں آرڈننسوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں