ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسس کے اضافے پر فیصلہ موخر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-14

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسس کے اضافے پر فیصلہ موخر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ارکان پارلیمان کی تنخواہوں اور الاؤنسس کے مسئلہ سے نمٹنے والے پارلیمانی پیانل کے چند ارکان کی جانب سے اس تشویش کے بعد کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسس میں اضافہ کی سفارشات پر غلط شبیہ بنے گی تاہم ایک رکن نے کہا کہ ملک میں ارکان پارلیمان کو دولت مشترکہ کے دیگر ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے مقابل بہت کم تنخواہ دی جاتی ہے۔ ارکان پیانل نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلہ کو صحیح طریقہ سے نمٹنا چاہئے۔ ارکان پارلیمان کی تنخواہوں اور الاؤنسس پر فیصلہ کو پارلیمنٹ کے منعقد شدنی مانسون سشن کے بعد مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی اگلی میٹنگ تک ملتوی کردیا گیا ۔ آج کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے الاؤنسس ، تنخواہ، حلقہ انتخاب اور دتری الاؤنس سے متعلق ارکان پارلیمان کی مختلف تجاویز پر غور کیاجانے والا تھا ۔ تاہم ارکان پارلیمان کی تنخواہوں اور الاؤنسس میں مجوزہ100فیصد اضافہ کی تجویز پر تنقیدیں کی جارہی ہیں اس پر حاصل ہونے والے کئی ایک تجاویز اور مشوروں نظر ثانی جانی تھی ، جو ملتوی کردی گئی ہے ۔ جب کہ وزارت پارلیمانی امور نے پیانل کے کئی تجاویز کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔ ان تجاویز کو مسترد کنے کے لئے بی جے پی اور کانگریس کے سینئر ارکان کی جانب سے بھی آواز اٹھائی جاچکی ہے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہورہاہے اور توقعہے کہ یہ 13اگست تک جاری رہے گا ۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے صدر نشین و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ سے جب پی ٹی آئی نے ربط پیدا کیا تو انہوں نے کہا کہ پیانل کو ابھی اپنی رپورٹ پیش کرنا باقی ہے ، اس سلسلہ میں بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پیانل، ارکان کی زیادہ تعداد میں سفارشات کو قبول کرنے کی تائید میں ہے جس میں تنخواہ ،حلقہ انتخاب کے الاؤنس،دفتری الاؤنس میں100فیصد اضافہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ سابق ارکان پارلیمنٹ کو وظیفہ میں بھی75فیصد اضافہ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں ۔ تاہم اس مسئلہ کو جب سے تنازعہ شروع ہوا ہے، اس اقدام پر کئی پارٹیوں نے تنقید کی ہے، اس پر دوبارہ غور کیاجانا ضروری ہے اور پیانل چند تجاویز کو ہٹا دے گا ۔ ان تجاویز پر حکومت راضی نہیں ہے ، چند ارکان پیانل مسئلہ کے متنازعہ ہوجانے پر مختلف خیالات کے حامل ہیں ۔ اس لئے پیانل نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں الاؤنسس کے مسئلہ پر حتمی فیصلہ کرنے میں تاخیر کی ہے ۔

Parliament Panel on MPs' Salary to Revisit Recommendations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں