پی ٹی آئی
سپریم کورٹ کی ہدایت پر ویاپم اسکام کی تحقیقات سنبھالنے کی غرض سے سی بی آئی کی ایک ٹیم آج بھوپال پہونچی اور مدھیہ پردیش پولیس کی ایس ٹی ایف کی جانب سے کی گئی اب تک کی تحقیقات کا ابتدائی جائزہ لیا۔ ٹیم نے پولیس عہدہ داروں اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی مقرر کردہ ایس آئی ٹیز سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایل دتو کی قیادت میں سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے ویاپم اسکام سے متعلق تمام معاملات کی تحقیقات 9جولائی کو سی بی آئی کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور ایجنسی کو ہدایت دی تھی کہ ایس ٹی ایف سے آج اس کی ذمہ داری حاصل کرلیں ۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ24جولائی تک عدالت عظمیٰ کو اس سلسلہ میں رپورٹ پیش کرے ۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کی ذمہ داری خاص طور پر ایسے حکام کو سونپی جارہی ہے جو پہلے سے مدھیہ پردیش کے حالات سے واقف ہیں۔ فی الحال اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایاجارہا ہے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم ایس ٹی ایف سے ویاپم سے وابستہ دستاویز جلد ہی لے گی۔ مدھیہ پردیش پروفیشنل ایکزمنیشن بورڈ( ویاپم) مدھیہ پردیش کے سرکاری انجینئرنگ و میڈیکل کالجوں کے علاوہ معروف کورسوں میں داخلہ اور مختلف سرکاری نوکریوں میں بھرتی کے لئے امتحانات کا اہتمام کرتا رہا ہے ۔ تقریبا دو برس قبل اندور میں ایک مبینہ ایجنٹ ڈاکٹرجگدیش ساگر کی گرفتاری کے بعد ویاپم میں گڑ بڑ کا پتہ چلا اور اس کے بعد اس معاملے میں کئی چیزوں کا انکشاف ہوا۔
CBI team arrives in Bhopal to take over Vyapam probe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں