آئی اے این ایس
مئی2008ء میں ہند۔ پاک کے درمیان کونسل رسائی معاہدہ کے بموجب دونوں ممالک نے چہار شنبہ کے دن اپنے قیدیوں کی فہرست کا باہمی تبادلہ کیا ، پاکستانی وزارت خارجہ نے یہ بات بتائی۔ خیال رہے کہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو دونوں ممالک پر ضروری ہے کہ وہ اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں ۔ اس معاہدہ کے تحت پاکستانی وزارت خارجہ نے48شہریوں اور355ماہی گیر افراد پر مشتمل جملہ403قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالہ کی ژنہوا نیوز ایجنسی نے اس بات کی اطلاع دی ۔ دریں اثنا پاکستانی وزارت خارجہ نے251شہریوں اور27ماہی گیر افراد پر مشتمل جملہ278پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالہ کردی ، وزارت خارجہ کے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔
Bi-yearly tradition: Pakistan, India swap prisoners' lists
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں