مصر میں فوجی چوکیوں پر خود کش حملے - 70 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

مصر میں فوجی چوکیوں پر خود کش حملے - 70 ہلاک

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کے شورش زدہ علاقہ شمالی سینائی علاقہ میں واقع فوجی چوکیوں پر بیک وقت خود کش بمباروں نے حملے کردئیے جس میں70مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔ خود کش بمباروں نے بھاری اسلحہ استعمال کیا ۔ فوج اور پولیس حملہ آوروں کے تعاقب میں مصروف ہے ۔ اس سلسلہ میں فضائی اور زمینی افواج کی جانب سے بھی کارروائی ہورہی ہے۔ حملہ جو شیخ زوئد شہر میں کیا گیا جن میں خود کش کار بمباروں نے بھاری اسلحہ کو استعمال کیا جس کی وجہ سے فوجی چوکیوں کے بڑے حصہ کو نقصان پہنچا۔70سے زیادہ دہشت گرد عناصر نے پانچ سیکوریٹی چک پوائنٹس پر حملہ کردیا جو سینائی کے علاقہ میں واقع ہے ۔ فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مہلوک اور زخمی فوجیوں کی تعداد دس بتائی تھی لیکن اس کی فوری طور پر توثیق نہیں کی جاسکی۔ حملے میں22عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سمیر کے بموجب یہ حملے مصر کے جنرل پراسیکیوٹر ہاشم برکات کی کار بم حملہ میں ہلاکت کے دو دن بعد ہوئے ہیں اور ایک دن بعد صدر عبدالفتح سیسی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف دو سالہ کارروائی شروع کریں گے ۔ مصر کے شمالی سینائی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جنوری سے کئی پر تشدد حملے دیکھنے میں آئے ۔2011کے انقلاب میں سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا ۔ اس وقت پولیس اور فوج کو نشانہ بنانے والے حملوں میں شدت پیدا کی گئی جب اسلام پسند سابق صدر محمد مرسی کو 2013میں فوج نے بڑے پیمانہ پران کے خلاف کیے گئے احتجاج کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا ۔600سے زائد سیکوریٹی جوان اس کے بعد سے اب تک مارے جاچکے ہیں ۔ فوج نے علاقہ میں سیکوریٹی مہم کا آغاز کیا ہے اور کئی مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان مکانات کو منہدم کردیا گیا جن کا تعلق دہشت گردوں سے تھا جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے غازہ پٹی تک جانے والی سرنگ کی تعمیر میں مدد دی تھی۔ آئی اے این ایس کے بموجب مصر کے صوبہ سینائی میں آج صبح فوج کے اڈوں پر دہشت گرد حملہ میں کم از کم60فوجی عہدیدار اور جوان ہلاک ہوگئے۔ سرکاری سیکوریٹی عہدیدار نے زنہوا نیوز ایجنسی کو یہ بات بتائی۔ دہشت گردوں نے شمالی سینائی کے شیخ زوید علاقہ کے پانچ فوجی چک پوائنٹ پر آج صبح مارٹر سے حملہ کردیا۔ ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جو شیخ زوئد علاقہ کا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شہر کے اوپر پراپاپے ہیلی کاپٹرس گھوم رہے ہیں ۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب دو دن قبل ہی مصر کے پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی کار پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کردیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مصر کی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے بتایا کہ چہار شنبہ کی صبح درجنوں شدت پسندوں نے شیخ زوید کے علاقے میں چیک پوائنٹس پر مار ٹر گولہ باری اور کار دھماکہ کیا۔ ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد دس ہے ۔ سیکوریٹی اور فوجی حکام نے امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ کم از کم تیس فوجی ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں اور کئی فوجیوں کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دو چیک پوائنٹس مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ جنرل سمیر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔ حکام نے اے پی کو بتایا کہ شیخ زوید کے پولیس اسٹیشن کو مارٹر اور راکٹون سے نشانہ بنایاجارہا ہے جس میں کئی پولیس جوان موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی سینائی میں گزشتہ اکتوبر میں العریش میں ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں کئی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے اس علاقے میں ایمر جنسی اور کرفیو نافذ ہے۔

Death toll rises to 70 in jihadist attacks in Egypt's Sinai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں