پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ سال کی طرح ہی چہار شنبہ کو صدر جمہوریہ کی دعوت افطار میں شرکت نہیں کریں گے۔ دعوت افطار کے وقت پر مودی شمال مشرق کی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کررہے ہوں گے ۔ دفتر وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم چہار شنبہ کی شام7بجے سکم کے بشمول شمال مشرقی ریاستوں کے چیف منسٹرس کی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ میں ان ریاستوں اور شمال مشرقی خطے سے متعلق اہم ترقیاتی پراجکٹس پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ سال بھی مودی نے صدر جمہوریہ کی دعوت افطار میں شرکت نہیں کی تھی۔
PM Narendra Modi to skip President's Iftar party again
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں