پاکستان ہائی کمیشن کی عید ملن تقریب میں شرکت نہ کرنے گیلانی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

پاکستان ہائی کمیشن کی عید ملن تقریب میں شرکت نہ کرنے گیلانی کا فیصلہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ایک حیرت انگیز اقدام میں سخت گیر علیحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی نے یہاں21جولائی کو پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ روس میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کردیا تھا۔سخت گیر علیحدگی پسند قائد نے کہا کہ وہ عید ملن پروگرام میں شرکت نہ کرنے ہوئے اپنا احتجاج درج کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم نے اپنی ملاقات میں زائد از10ملین کشمیری عوام کے مقدر کو نظر انداز کردیا لہذا ہم ان(پاکستان) کی کسی بھی تقریب کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں۔ گیلانی نے سری نگر سے فون پر بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا سوال ہے ، ہمیں کوئی بھی غیر اہم نہیں سمجھ سکتا اور میں نئی دہلی میں عید ملن تقریب میں شرکت نہیں کروں گا تاکہ علامتی احتجاج درج کراسکوں ۔ سخت گیر حریت کانفرنس کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن اس تقریب میں شرکت نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ہائی کمیشن میں جو افطار پارٹی مقرر تھی ، اس میں مختلف گروپس کے حریت قائدین شرکت کرنے والے تھے لیکن اسے منسوخ کردیا گیا تاکہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے لئے ساز گار ماحول پیدا کیا جاسکے ۔ گیلانی کے ایک مددگار نے بتایا کہ یہ امر انتہائی بد بختانہ ہے کہ اوفا کی میٹنگ میں مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ دونوں ملکوں کے مابین اصل مسئلہ کشمیر ہے اور انہوں نے اس کے حل کے بارے میں کوئی بات کرنا پسند نہیں کیا۔ افطار پارٹی کو محض اس لئے منسوخ کیا گیا تھا تاکہ شریف۔ مودی ملاقات کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے ۔ نریندر مودی نے گزشتہ سال اگست میں معتمد خارجہ سطح کی بات چیت محض اس لئے منسوخ کردی تھی کیوں کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مذاکرات سے عین قبل علیحدگی پسندوں سے ملاقات کی تھی۔
سری نگر سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب سخت گیر حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی اور دیگرتین کے علاوہ نظر بند کئے گئے دیگر تمام علیحدگی پسند قائدین کو رہا کردیا گیا ہے ۔ تقریبا تمام سینئر علیحدگی پسند قائدین کو رہا کردیا گیا ہے ۔ تقریبا تمام سینئر علیحدگی پسند قائدین بشمول حریت کانفرنس کے دونوں گروپس کے صدور نشین گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر نشین محمد یسین ملک ،ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے صدر نشین شبیر احمد شاہ کو نظر بند کردیا گیا تھا۔ تاکہ انہیں شہیدوں کے قبرستان تک ریالی نکالنے سے روکا جاسکے ۔

Hurriyat rejects Pakistan High Commission's invitation for Eid Milan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں