انڈین پریمیئر لیگ سے چینائی اور راجستھان دو سال کے لئے معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-15

انڈین پریمیئر لیگ سے چینائی اور راجستھان دو سال کے لئے معطل

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ کی طرف سے قائم جسٹس لودھا کمیٹی نے منگل کو اپنے فیصلے میں گروناتھ میاپن اور راج کندرا کو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں بیٹنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی متعلقہ فرنچائزی چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلس کو فوری طور پر دو سال کے لئے معطل کردیا ۔ جب کہ میاپن اور کندرا پرتا حیات پابندی عائد کی ہے ۔ سابق چیف جسٹس جسٹس آر ایم لودھا کی صدارت میں تشکیل کمیٹی نے یہاں کھچا کھچ بھری پریس کانفرنس میں ان دونوں فرنچائزیز اور ان کے مالکان کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا۔ جسٹس لودھا نے خود یہ فیصلہ پڑھا اور چینائی کے ٹیم پرنسپل میاپن اور راجستھان کے مالک کندرا دونوں کو بیٹنگ میں ملوثاور مسلسل سٹیبازوں کے رابطے میں ہونے کا مجرم قرار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں فرنچائزیز کو آئی پی ایل سے دو سال کے لئے معطل کردیا۔ جسٹس لودھا کے ساتھ کمیٹی کے دو دیگر اراکین سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک بھان اور آررویندرن بھی موجود تھے ۔ انہوںنے آئی پی ایل چھ کے وقت اس کے اہم آپریشن آفیسر سندررمن کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں سنایا اور ساتھ ہی کہا کہ بی سی آئی میں بہتری لانے کے عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ہدایات کے بعد جاری کئے جائیں گے ۔

IPL scandal: Chennai Super Kings and Rajasthan Royals suspended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں