وزیر اعظم کے ہاتھوں ڈیجیٹیل انڈیا ویک کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

وزیر اعظم کے ہاتھوں ڈیجیٹیل انڈیا ویک کا آغاز

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام کو بااختیار بنانے اور انہیں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال کے ذڑیعہ بہتر خدمات فراہم کرنے کی وسیع تر پہل کے ایک حصہ کے طور پر آج ڈیجیٹل انڈیا ویک کا آغازکیا۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا کا لوگو جاری کیا۔ اس پروگرام کے تحت ملک کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانے، علم پر مبنی معیشت بنانا مقصود ہے ۔اس اسکیم کے لئے وزیر اعظم نے اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے صدر نشین کو پہلے ہی نامزد کردیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ ای گورننس کی موجودہ تمام اسکیمات کو جدید تر بنایاجائے گا تاکہ انہیں ڈیجیٹل انڈیا کے اصولوں کے مطابق بنایاجاسکے ۔ ڈیجیٹل انڈیا کے وسیع تر مقاصد میں تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینک کے ذریعہ مربوط کرنا اور2019ء تک تما م اہم رشہروں میں تمام اسکولوں ، یونیورسٹیوں ، اور اہم عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی فراہمی شامل ہے ۔اس ویژن کے تحت تین کلیدی شعبوں کا احاطہ کیاجائے گا جن میں ہر شہری کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکی فراہمی، حکمرانی اور خدمات کی تقاضہ پر فراہمی اور شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانا شامل ہے ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی نے ڈیجیٹل انڈیا مہم کے ل ئے2لاکھ50ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت گروپ کے اقدامات سے راست اور بالواسطہ زائئد از پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس تقریب میں ڈیجیٹل انڈیا ویک کا آغاز کیا امبانی بھی اس میں شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوگی کیونکہ ہندوستان کے نوجوان ٹکنالوجی کو اپناتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ان کی امنگوں کو پورا کرے گا۔ ریلائنس گروپ ملک بھر مین ڈیجیٹل انڈیا ستونوں میں زائد از دو لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ امبانی نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کا آغازایک تاریخی موقع ہے۔ علم پر مبنی اس دور میں ڈیجیٹائزیشن سے عوام کی زندگی میں بڑی تبدیلی آرہی ہے ۔ زندگی گزارنے ، سیکھنے ، کام کرنے اور کھیل کود کے طریقوں میں زبردست تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔ اس کی وجہ سے1۔2بلین ہندوستانیوں کی زندگی میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی طاقت سے تبدیلی آئے گی۔

Narendra Modi Launches 'Digital India Week' to Empower Citizens via IT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں